• Thu, 15 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گیانیش کمار کیخلاف رام لیلا میدان میں ماک پارلیمنٹ منعقد کرنے کی تیاری!

Updated: October 15, 2026, 9:37 AM IST | Agency | New Delhi

یہیں مواخذے کیلئےتجویز بھی پیش کی جائے گی، اراکین بحث بھی کرینگے۔

Gyanesh Kumar. Picture: INN
گیانیش کمار۔ تصویر: آئی این این
 ایس آئی آر کے خلاف اور چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبے کو لے کر اپوزیشن کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں انڈیا بلاک کے لیڈران ایک نئی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں، جس کے تحت ماک (علامتی) پارلیمنٹ منعقد کرکے وہاں باقاعدہ مواخذے کی کارروائی کی جائے اور گیانیش کمار کو ہٹایا جائے۔ فی الحال یہ تجویز ہے لیکن اس پر بہت سرگرمی کے ساتھ غور کیا جارہا ہے۔ اگلے ماہ رام لیلا میدان میں انڈیا اتحاد کی بڑی ریلی کا منصوبہ ہے اور اسی ریلی میں یہ ماک پارلیمنٹ منعقد کی جاسکتی ہے۔فی الحال اس تجویز پر سبھی اپوزیشن پارٹیوں نے اتفاق نہیں کیا ہے لیکن کانگریس رکن پارلیمنٹ اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اسے ہری جھنڈی دے دی ہے۔ 
دراصل انڈیا بلاک کے کچھ لیڈران  نے حکومت کو عار دلانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مواخذے کی کارروائی پر بحث کیلئے رام لیلا میدان میں ’ماک پارلیمنٹ‘ (علامتی پارلیمنٹ) منعقد کرنے کی تجویز پیش کی  ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ راہل گاندھی نے اس تجویز سے اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے۔ اب اس کے خد وخال پر گفتگو کی جائے گی اور اگلے ماہ کی شروعات میں انڈیا اتحاد کی مہا ریلی میں یہ پارلیمنٹ منعقد کی جاسکتی ہے۔ 

ماک پارلیمنٹ کیا ہے ؟
انڈیا اتحاد کی تجویز میں کہا گیا ہے کہ  رام لیلا میدان میں علامتی پارلیمنٹ منعقد کی جائے، جس کے تحت چیف الیکشن کمشنر کے خلاف علامتی طور پر مواخذے کی کارروائی کی جائے ۔ 
یہ تجویز کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کے سی وینوگوپال کے علاوہ بائیں بازو کی جماعتوں کے لیڈروں نے پیش کی ہے۔
اپوزیشن لیڈران گیانیش کمارکے خلاف عوامی عدالت کی طرز کی سماعت چاہتے ہیں اور پھر مواخذہ کی کارروائی بھی کریں گے۔ اس دوران باقاعدہ بحث کی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK