• Sat, 27 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

صدر جمہوریہ نے ۲۰؍ بہادر بچوں کو باوقار’ راشٹریہ بال پرسکار‘ سے نوازا

Updated: December 27, 2025, 1:10 PM IST | New Delhi

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں کرکٹر ویبھو سوریہ ونشی بھی شامل جن کی بے خوفی نے بلے بازی کا نظریہ ہی تبدیل کردیا ہے۔

Vaibhav Suryavinshi receiving an award from the President. Photo: PTI
ویبھو سوریہ ونشی صدر جمہوریہ سے ایوارڈ لیتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے مختلف شعبوں میں ۱۸؍ ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ۲۰؍ بہادر بچوں کو ان کی غیر معمولی کامیابی پر ’’پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ‘‘سے نوازا ہے۔ صدرمرمو نے جمعہ کو یہاں وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ان بچوں کو ان کے غیر معمولی کارناموں پر یہ باوقار قومی ایوارڈزعطا کیے۔ صدرِ جمہوریہ نے ایوارڈ حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان بچوں نے اپنے کنبے، اپنے سماج اور پورے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اعزاز حاصل کرنے والے ان بچوں سے ملک کے دیگر تمام بچے ترغیب حاصل کریں گے۔  یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سات سالہ شطرنج کھلاڑی واکا لکشمی پراگنیکا ہیں ، اجے راج اور محمد سیدان پی ہیں، نو سالہ ویوما پریا اور گیارہ سالہ کملیش کمار بھی ہیں جنہوں نے اپنی ہمت سے دوسروں کی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں نوجوان کرکٹر ویبھو سوریہ ونشی بھی ہیں جنہوں نے اپنی بے خوف بلے بازی کی وجہ سے بلے بازی کا نظریہ ہی تبدیل کردیا ہے۔ وہ لگاتار سنچریوں پر سنچریاں بنارہے ہیں ۔ ساتھ ہی اس فہرست میں معذور شیوانی ہوسورو اپارا ہے جس نے معاشی پسماندگی اور جسمانی معذوری کے باوجود کھیلوں کی دنیا میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK