چونکہ تینوں افواج کی سربراہ صدر جمہوریہ ہی ہیں اس لئے انہیں آپریشن سیندور کی مکمل تفصیلات فراہم کی گئیں، صدر نےمسلح افواج کی بہادری کی بھرپور ستائش کی
EPAPER
Updated: May 15, 2025, 4:45 PM IST | New Delhi
چونکہ تینوں افواج کی سربراہ صدر جمہوریہ ہی ہیں اس لئے انہیں آپریشن سیندور کی مکمل تفصیلات فراہم کی گئیں، صدر نےمسلح افواج کی بہادری کی بھرپور ستائش کی
ملک کےچیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان، آرمی چیف جنرل اپیندر دیویدی، ایئر فورس چیف اے پی سنگھ اور نیوی چیف ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے بدھ کو راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ ان اعلیٰ فوجی حکام نے صدرجمہوریہ کو پاکستان اور اس کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں دہشت گردوں، ان کے اڈوں اور ان کی مدد کرنے والوں کے خلاف ہندوستانی مسلح افواج کی مہم ’ آپریشن سیندور‘ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ چونکہ صدر جمہوریہ ملک کی تینوں افواج کی سپریم سربراہ ہیں اس لئے انہیں پاکستان کے خلاف کئے گئے اس آپریشن کے بارے میں تمام معلومات فراہم کی گئیں۔
یہ بھی پڑھئے: کرنل صوفیہ قریشی کو پورے ملک سے غیر معمولی حمایت
راشٹرپتی بھون نے اس بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’صدرجمہوریہ کو آپریشن سیندور کے بارے میں معلومات دی گئیں۔ ‘‘پوسٹ میں کہا گیا کہ صدرجمہوریہ مرمو نے اپنی مسلح افواج کی بہادری اور لگن کی تعریف کی جس نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے جواب کو شاندار اور کامیاب بنایا۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کردیا کہ اب دہشت گردوں کی کوئی بھی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی بلکہ انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔