Inquilab Logo Happiest Places to Work

اطالوی فیشن برانڈ ’پراڈا‘ کی کولہاپوری چپل کی قیمت ایک لاکھ۲۰؍ ہزار!

Updated: June 26, 2025, 11:54 AM IST | Agency | Rome

جی ہاں، آپ نے صحیح پڑھا! کولہاپور کی سڑکوں پر بآسانی ملنے والی روایتی کولہاپوری چپل اب اٹلی کے مشہور فیشن ہاؤس ’پراڈا‘ کے ہاتھوں نہ صرف عالمی کیٹ واک پر آ گئی ہے، بلکہ اس کی قیمت نے انٹرنیٹ کو حیران کر دیا ہے۔

A model wearing Kolhapuri slippers at a fashion show. Photo: INN
ماڈل فیشن شو میں کولہاپوری چپل پہنے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

جی ہاں، آپ نے صحیح پڑھا! کولہاپور کی سڑکوں پر بآسانی ملنے والی روایتی کولہاپوری چپل اب اٹلی کے مشہور فیشن ہاؤس ’پراڈا‘ کے ہاتھوں نہ صرف عالمی کیٹ واک پر آ گئی ہے، بلکہ اس کی قیمت نے انٹرنیٹ کو حیران کر دیا ہے۔ یورپی بازار میں  اس کی قیمت ایک لاکھ ۲۰؍ ہزار روپے طے کی گئی ہے۔ یہ سادہ سی کھلے پیر کی چپل جسےہندوستان میں عام طور پر ’کولہاپوری چپل‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، پراڈا نے اپنے نئے کلیکشن میں شامل کر کے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے لیکن جہاں فیشن کی دنیا داد دے رہی ہے، وہیں عام ہندوستانی صارف کے ذہن میں ایک ہی سوال ہے چپل ہے یا سونا ؟ 
  پراڈا کےاس شو کی قیادت فیشن کی دنیا کی معروف شخصیت میوچا پرادا اور راف سِمَونز نے کی ہے۔ شو کا مرکزی خیال ’’رویہ کی تبدیلی، معنی کی طاقت، تخیل کی اڑان ‘‘ ہے۔ جیسے ہی سوشل میڈیا پر یہ انکشاف ہوا کہ اطالوی فیشن برانڈ پراڈا نے کولہاپوری چپل کو یوروپین مارکیٹ میں ایک ہزار یورو (تقریباً ایک لاکھ ۲۰؍ ہزار روپے) میں بیچنا شروع کر دیا ہے، فوراً ہی انٹرنیٹ پلیٹ فارمس پر اس پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کسی نے لکھا ’’امی اتنی پرانی چپل کب پھینکو گے؟امی : جب پرادا اسے ایک لاکھ میں بیچنا شروع کرے گا!‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا: دادا ابا کے زمانے کی کولہاپوری چپل اب خزانے میں گنی جائے گی!‘‘مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ چپل اب فیشن کی علامت بن چکی ہے، ایک اسٹیٹس سمبل۔ دوسری طرف ناقدین پوچھتے ہیں کہ کیا صرف پراڈا کا لوگو لگا دینے سے چپل ایک لاکھ کی ہو گئی؟ایسا لگتا ہے جیسے پرادا نے کولہاپوری چپل کو ’آرٹ‘ بنا کر بیچا ہے۔ یہ ایک پہلو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ جس چپل کی جڑیں مہاراشٹر کے گاؤں گاؤں میں پیوست ہیں، اسے عالمی فیشن میں جگہ ملنا ہندوستانی ہنر اور ثقافت کی جیت ہےلیکن اگر مقامی کاریگر اب بھی اسی چپل کو ۲۰۰؍ روپے میں بیچنے پر مجبور ہیں تو ظاہر کرتا ہے کہ برانڈنگ کی کتنی اہمیت ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK