Inquilab Logo Happiest Places to Work

نوئیڈا میں وزیراعظم نے ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈّے کا افتتاح کیا

Updated: March 29, 2026, 10:28 AM IST | Mumbai

اسے ترقی یافتہ یوپی کی جانب بڑا قدم قراردیا، کہا:اس ایئرپورٹ سے آگرہ، متھرا، علی گڑھ، میرٹھ، غازی آباد اور بلند شہر کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

Prime Minister Modi, UP Governor Anandiben Patel and other leaders at the inauguration of Jewar Airport in Noida. Photo: INN
نوئیڈا میں جیور ایئر پورٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم مودی، یوپی کی گورنر آنندی بین پٹیل اور دیگر لیڈر۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعظم نریندرمودی نے نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پہلے مرحلے کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے اسے نہ صرف اتر پردیش بلکہ پورے شمالی ہندوستان کی ترقی کیلئے گیم چینجر منصوبہ قرار دیا۔ 

افتتاحی تقریب کے دوران وزیر اعظم نے کارگو ٹرمینل کا افتتاح کیا اور تقریباً ۴۰؍ ایکڑ پر قائم ہونے والی جدید ایم آر او سہولت کا سنگِ بنیاد بھی رکھا، جو ہندوستان کو ہوابازی کے شعبے میں خود کفالت کی طرف لے جانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایئرپورٹ صرف مسافروں کیلئے سہولت نہیں بلکہ ایک مکمل لاجسٹک ہب ہوگا، جو برآمدات، درآمدات، ای-کامرس اور صنعتی سرگرمیوں کو نئی رفتار دے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس ایئرپورٹ کے ذریعے آگرہ، متھرا، علی گڑھ، میرٹھ، غازی آباد اور بلند شہر سمیت پورے مغربی اتر پردیش کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔ اس سے کسانوں کو اپنی زرعی پیداوار براہِ راست برآمد کرنے، چھوٹے و درمیانے درجے کے صنعتکاروں کو نئی منڈیاں حاصل کرنے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر کا شعبۂ صحت عالمی سطح پر اپنی شناخت بنارہا ہے: وزیر اعلیٰ فرنویس

وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیور ایئرپورٹ ملک میں ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی کی ایک بہترین مثال بنے گا، جہاں سڑک، ریل اور فضائی نقل و حمل کا مربوط نظام فراہم کیا جائے گا۔ اس سے نہ صرف سفر آسان ہوگا بلکہ لاجسٹکس کی لاگت میں بھی کمی آئے گی۔افتتاحی تقریب میں ایک منفرد منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب مودی نے حاضرین سے موبائل فون کی فلیش لائٹس روشن کرنے کی اپیل کی۔البتہ سوشل میڈیا کر کچھ لوگوں نے دوپہر کو جبکہ سورج اپنے نقطہ ٔ عروج پر تھا موبائل کی فلیش لائٹ روشن کرانے کا مذاق بھی اڑایا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK