Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہاراشٹر کا شعبۂ صحت عالمی سطح پر اپنی شناخت بنارہا ہے: وزیر اعلیٰ فرنویس

Updated: March 29, 2026, 9:31 AM IST | Mumbai

وزیر اعلیٰ نے ’’پلس ۲۰۲۶ء‘‘ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے صحت کے شعبے میں تمام سرمایہ کاری کوایک جگہ مرکوز کیا جاسکے گا۔

Chief Minister Farnavis, Minister of State Hassan Musharraf and others at the inauguration. Photo: INN
وزیر اعلیٰ فرنویس ،ریاستی وزیر حسن مشرف اور دیگر افتتاح کےموقع پر۔ تصویر: آئی این این

 ریاست کے طویل مدتی صحت کے وژن کو واضح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ فرنویس نے زور دیا کہ مہاراشٹر میں صحت کی مربوط دیکھ بھال کا عالمی مرکز بننے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ جیسے جیسے ریاست اپنے۲۰۴۷ء کے ویژن کی طرف بڑھ رہی ہے، صحت کے شعبے کو نہ صرف ایک سماجی ذمہ داری بلکہ جدت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے ایک اہم محرک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔’’پلس ۲۰۲۶ء ‘‘جیسے پلیٹ فارمز اس سفر میں کلیدی کردار ادا کریں گے، کیونکہ اس کے ذریعہ میڈیکل شعبے میں کلینکل تحقیق بہتر ہو گی ، صنعت اور اکیڈمک رابطے بڑھیں گے اور عالمی شراکت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھئے: بنگال میں عین انتخابی مہم کے دوران مرشد آباد میں فرقہ وارانہ تصادم

 وزیر اعلیٰ فرنویس نے ممبئی میں منعقدہ ہندوستان کے معروف صحت اور طبی تعلیم اور سرمایہ کاری کے سربراہی اجلاس’’ پلس ۲۰۲۶ء‘‘ کے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ایک جامع، ٹیکنالوجی سے لیس اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ صحت کے نظام کی تعمیر کیلئے ہمیں اپنی ریاست کا ویژن تیار کرنا ہے اور اس کیلئے ہم تمام شعبوں سے مدد بھی لے رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے شعبہ صحت میں اصلاحات کا خاکہ بھی پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ آج ہم صرف ایک کانفرنس کا افتتاح نہیں کر رہے بلکہ اس سمت کا تعین کر رہے ہیں کہ آئندہ دہائی میں مہاراشٹر میں صحت کا نظام کس طرح ترقی کرے گا۔ اس تقریب میں طبی تعلیم کے ریاستی وزیر حسن مشرف بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی اہم خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK