مارننگ کنسلٹ کے سروے میں۶۹؍فیصد ریٹنگ ملی ، جوبائیڈن ٹاپ ٹین میں بھی نہیں۔
EPAPER
Updated: August 06, 2024, 1:12 PM IST | Agency | New York
مارننگ کنسلٹ کے سروے میں۶۹؍فیصد ریٹنگ ملی ، جوبائیڈن ٹاپ ٹین میں بھی نہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر دنیا کے مقبول ترین لیڈر بن گئے ہیں۔ مارننگ کنسلٹ نامی بزنس انٹیلی جنس فرم نے دنیاکے ۲۵؍ ممالک کے سربراہوں کی مقبولیت کی درجہ بندی جاری کی ہے۔ اس فہرست میں وزیر اعظم مودی ۶۹؍فیصد ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ میکسیکو کے صدر آندرے مینوئل لوپیز اوبراڈور دوسرے نمبر پر ہیں۔ ا ن کی مقبولیت کی شرح ۶۰؍ فیصد ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن ۱۰؍ سرفہرست لیڈروں میں شامل نہیں ہیں۔ وہ ۳۹؍ فیصد ریٹنگ کے ساتھ۱۲؍ ویں نمبر پر ہیں۔ ۲۵؍ ویں یعنی آخری مقام جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا ہیں۔ انہیں صرف ۱۶؍ فیصد ریٹنگ پوائنٹ ملے۔ فروری کے آغاز میں وزیر اعظم مودی ۷۸؍ فیصد ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ دنیا کے سب سے مقبول رہنما تھے۔ مارننگ کنسلٹ کا یہ سروے۳۰؍ جنوری سے۵؍ فروری کے درمیان جمع کیے گئے ڈیٹا پر مبنی تھا۔ اس وقت بھی میکسیکو کے صدر آندرےمینوئل لوپیز اوبراڈور دوسرے نمبر پر تھے۔
یہ بھی پڑھئے:مشرقی چین میں شدید گرمی،۶۱؍ سالہ ریکارڈ ٹوٹا، فصلیں متاثر
گلوبل لیڈر اپرووَل ریٹنگ ٹریکر ویب سائٹ مارننگ کنسلٹ کے مطابق تازہ فہرست ۸؍ سے ۱۴؍ جولائی کے درمیان جمع کیے گئے ڈیٹا پر مبنی ہے۔ ہر ملک میں ۱۸؍سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے سروے کے بعد، مقبولیت کی درجہ بندی کا فیصلہ اوسطاً ۷؍ دنوں میں کیا جاتا ہے۔ نئی درجہ بندی کے مطابق جو بائیڈن ۳۹؍ فیصدکے ساتھ۱۲؍ویں نمبر پر ہیں۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو۲۹؍ فیصد کے ساتھ ۲۰؍ ویں نمبر پر ا ور فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں ۲۰؍ فیصد کے ساتھ ۲۲؍ویں نمبر پر ہیں۔ اس بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ ان تینوں لیڈروں کی مقبولیت میں کمی آ رہی ہے۔