۱۷ جون سے پرائم ویڈیو میں اشتہارات دکھائیں جائیں گے۔ اشتہارات سے چھٹکارا دلانے کیلئے صارفین کو اضافی پلان خریدنا ہوگا جس کیلئے انہیں اضافی ۶۹۹ روپے سالانہ یا ۱۲۹ روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔
EPAPER
Updated: May 14, 2025, 10:20 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi
۱۷ جون سے پرائم ویڈیو میں اشتہارات دکھائیں جائیں گے۔ اشتہارات سے چھٹکارا دلانے کیلئے صارفین کو اضافی پلان خریدنا ہوگا جس کیلئے انہیں اضافی ۶۹۹ روپے سالانہ یا ۱۲۹ روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔
امریکی کمپنی امیزون کی ملکیت اور عالمی سطح پر معروف ویڈیو اسٹریمنگ سروس پرائم ویڈیو نے منگل کو جاری کردہ بیان میں ہندوستان میں اپنے سبسکرپشن پلانس میں تبدیلیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ اب صارفین کو اب پلیٹ فارم پر اشتہارات کے بغیر فلمیں اور سیریز دیکھنے کیلئے اضافی ۱۲۹ روپے ماہانہ یا ۶۹۹ روپے سالانہ ادا کرنے ہوں گے۔
پرائم ویڈیو کے بیان کے مطابق، ۱۷ جون سے پلیٹ فارم پر فلمیں اور شوز میں محدود اشتہارات شامل کئے جائیں گے۔ اسٹریمنگ سروس کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے وہ "دلچسپ مواد" میں سرمایہ کاری جاری رکھ سکیں گے۔ بیان میں کہا گیا، "۱۷ جون ۲۰۲۵ء سے پرائم ویڈیو کی فلمیں اور ٹی وی شوز میں محدود اشتہارات شامل کئے جائیں گے۔ اس سے ہمیں دلچسپ مواد میں سرمایہ کاری جاری رکھنے اور طویل مدت میں اس سرمایہ کاری کو بڑھانے کی اجازت ملے گی۔ ہمارا مقصد ٹی وی چینلز اور دیگر اسٹریمنگ سروسیز کے مقابلے نمایاں طور پر کم اشتہارات دکھانا ہے۔"
پرائم ویڈیو کے صارفین کو فی الحال کوئی کارروائی کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور ان کا موجودہ پلان تبدیل نہیں ہوگا۔ تاہم، ۱۷ جون سے پرائم ویڈیو میں اشتہارات دکھائیں جائیں گے۔ اشتہارات سے چھٹکارا دلانے کیلئے صارفین کو اضافی پلان خریدنا ہوگا جس کیلئے انہیں اضافی ۶۹۹ روپے سالانہ یا ۱۲۹ روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا، "آپ کے پرائم ممبرشپ میں کوئی اور تبدیلی نہیں ہوگی۔ پرائم ممبرز شاپنگ، بچت اور تفریح کے وسیع فوائد سے مستفید ہوتے رہیں گے۔ آپ اپنی ممبرشپ منسوخ کر سکتے ہیں اور متناسب رقم کی واپسی حاصل کر سکتے ہیں یا اپنے اکاؤنٹ پر جا کر اگلی تجدید کی تاریخ دیکھ سکتے ہیں۔"
یہ بھی پڑھئے: عامر خان اور راجکمار ہیرانی تیسری فلم کی تیاری کررہے ہیں
فی الحال پرائم ویڈیو پر اسٹریم ہونے والی فلموں میں بی ہیپی، استری ۲، کالکی ۲۸۹۸ اے ڈی، رایان، دی آئیڈیا آف یو اور تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا، شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، پاتال لوک، مرزا پور، فرضی، پنچایت، دوپہیہ، کال می بے، دی فیملی مین، سیٹاڈیل، ریچر، دی بوائز اور دی سمر آئی ٹرنڈ پریٹی اس وقت پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ کیلئے دستیاب شوز میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پرائم ویڈیو ایک تفریحی پلیٹ فارم ہے جو صارفین کو ایپل ٹی وی+، لائنز گیٹ پلے، ڈسکوری+، کرنچی رول، بی بی سی پلیئر، سونی پکچرز – اسٹریم، ایم جی ایم+، فین کوڈ، چوپال، منورما میکس، ایروس ناؤ، ہوئی چوئی اور اینیم ٹائمز جیسے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اضافی سبسکرپشنز پیش کرتا ہے۔