• Thu, 13 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرائیویٹ فضائی کمپنی اسپائس جیٹ کو دوسری سہ ماہی میں ۶۳۵؍ کروڑ روپے کا نقصان

Updated: November 13, 2025, 11:28 AM IST | Agency | New Delhi

کمپنی کا آپریٹنگ ریوینیو۱۳ء۳۴؍فیصد کم ہو کر۷۰۸ء۰۹؍کروڑ روپے رہ گیا، جبکہ کل آمدنی۲۳ء۱۳؍فیصد گھٹ کر۸۲۷ء۵۹؍کروڑ روپے رہی

Picture: INN
تصویر: آئی این این
پرائیویٹ فضائی کمپنی اسپائس جیٹ کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں ۴۲ء۶۳۵؍کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ایئرلائن نے بتایا کہ سنگل بیسس پر اس کی آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کمپنی کا آپریٹنگ ریوینیو۳۴ء۱۳؍فیصد کم ہو کر۷۰۸ء۰۹؍کروڑ روپے رہ گیا، جبکہ کل آمدنی۲۳ء۱۳؍فیصد گھٹ کر۸۲۷ء۵۹؍کروڑ روپے رہی۔ 
اسپائس جیٹ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، اجے سنگھ نے مالی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر سہ ماہی کمپنی کے اگلے مرحلے کی ترقی کے لیے بنیاد مضبوط کرنے اور زمینی سطح پر تیاری کا وقت تھا۔ 
انہوں نے کہا کہ بیڑے کے توسیعی اخراجات کی وجہ سے نتائج میں وقتی اثر نظر آ رہا ہے لیکن یہ ایک اسٹرٹیجک سرمایہ کاری ہے جس کے مثبت نتائج تیسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) میں ظاہر ہوں گے ۔کمپنی نے کہا کہ دوسری سہ ماہی میں اس کی نشستوں پر قبضے کا تناسب۸۴ء۳؍ فیصد تھا اور فی سیٹ کلومیٹر آمد نی ۴ء۰۴؍ روپے رہا۔ 
اس دوران اسپائس جیٹ نے ۱۹؍ طیارے ڈیمپ لیز پر حاصل کرنے کے معاہدے کیے ہیں اور دو غیر فعال طیاروں کو دوبارہ سروس میں شامل کیا ہے ۔ ایئرلائن کا ہدف ہے کہ ونٹر شیڈول میں اپنے بیڑے میں طیاروں کی تعداد دوگنی کرے اور دستیاب نشست کلومیٹر (اے ایس کے) کو ۳؍ گنا بڑھائے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK