مضافات کے باندرہ (مغرب) میں واقع پالی ہل ریزرور میں ۹۰۰؍ ملی میٹر قطر کی پائپ لائن رسنے لگی ہے جس کی مرمت ۱۰؍ فروری، منگل کو صبح ۱۰؍ بجے سے شروع کی جائے گی۔
EPAPER
Updated: February 08, 2026, 4:27 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai
مضافات کے باندرہ (مغرب) میں واقع پالی ہل ریزرور میں ۹۰۰؍ ملی میٹر قطر کی پائپ لائن رسنے لگی ہے جس کی مرمت ۱۰؍ فروری، منگل کو صبح ۱۰؍ بجے سے شروع کی جائے گی۔
مضافات کے باندرہ (مغرب) میں واقع پالی ہل ریزرور میں ۹۰۰؍ ملی میٹر قطر کی پائپ لائن رسنے لگی ہے جس کی مرمت ۱۰؍ فروری، منگل کو صبح ۱۰؍ بجے سے شروع کی جائے گی اور رات ۱۲؍ بجے تک یہ کام مکمل کیا جائے گا جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں یا تو پانی سپلائی بند رہے گی یا پھر کم دبائو سے پانی سپلائی ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: آج ممبرا میں متل گراؤنڈ پرسنّی اجتماع، علماء اہم عناوین پرخطاب کریں گے
بی ایم سی کے مطابق اس مرمت کی وجہ سے ’ایچ ویسٹ‘ وارڈ کے ہل روڈ، پیری روڈمینول گونسالویس روڈ، سینٹ اینڈریوز روڈ، سینٹ پال روڈ، کارٹر روڈ، پالی گائوں، چمبائی گائوں، شیرولی گائوں اور کانت واڑی میں پانی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی جبکہ چند علاقوں میں کم دبائو سے پانی پہنچے گا۔اس کے علاوہ کھار ڈانڈا، کولی واڑہ، دانڈ پاڑا، چوئم گائوٹھن، گزدر باندھ، بستی، کھار مغرب کے کچھ حصے، ہنومان نگر جھوپڑ پٹی، لکشمی نگر، یونین پارک روڈ نمبر ایک سے ۴، پالی ہل، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر روڈ، پالی پٹھار جھوپڑ پٹی، کھار میں ۱۵؍ سے ۲۰؍ویں روڈ کا علاقہ، باندرہ (مغرب) کے حصے یعنی چیپل روڈ، ویرونیکا روڈ، ڈاکٹر پیٹر ڈیاس روڈ، سینٹ جان بیپٹسٹ روڈ، ماوئنٹ میری کیتھیڈرل، باندرہ (مغرب) کے سی مارگ، ایل کے مہتا روڈ، بازار روڈ کا حصہ، اے کے ویدیا روڈ، زِگ زیگ روڈ، کول ڈونگری، نرگس دت روڈ اور پالی مالا روڈعلاقوں میں کم دبائو سے پانی سپلائی کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: اضافی عملہ کو ایڈجسٹ کرنے کی ہدایت سے دشواری
جبکہ ہل روڈ کے اختتام سے تاج لینڈس اینڈ، بی جے مارگ، ایچ کے بھابھا مارگ، کینے روڈ اور گنیش جھوپڑ پٹی تک آدھی رات کے بعد ایک بجے سے صبح ساڑھے ۴؍ بجے تک پانی سپلائی کیا جائے گا۔
شہری انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ مرمت مکمل ہونے کے بعد جب پانی سپلائی بحال ہوجائے تب بھی آئندہ چند روز تک احتیاط کے طور پر پانی اُبال کر اور چھان کر استعمال کریں۔