Inquilab Logo

پرائیویٹ سیکٹر کے بینکوں کی تیزی سے اسٹاک مارکیٹ میں اچھال

Updated: February 21, 2024, 10:40 AM IST | Agency | Mumbai

بی ایس ای میں کل ملاکر۳۹۳۱؍ کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے۱۹۴۹؍ میں اضافہ،۱۸۸۷؍ میں کمی آئی۔

A bullish trend in the domestic share market buoyed investors in Monday`s trading session. Photo: INN
گھریلو شیئر بازار میں تیزی کے رجحان سے پیر کوکاروباری سیشن میں  سرمایہ کاروں میں جوش نظر آیا۔ تصویر : آئی این این

عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر پرائیویٹ سیکٹر کے ایچ ڈی ایف سی بینک، ایکسس بینک، کوٹیک بینک، انڈس انڈ بینک اور آئی سی آئی آئی بینک ۵ء۲؍ فیصد سے زیادہ تیزی سے اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مسلسل چھٹے دن اضافہ ہوا۔ بی ایس ای کا۳۰؍ حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس۳۴۹ء۲۴؍ پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر۴۰ء۷۳۰۵۷؍ پوائنٹس تک پہنچ کر۷۳؍ ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کر گیا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی۷۰ء۷۴؍ پوائنٹس کے اضافے سے ۹۵ء۲۲۱۹۶؍ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں فروخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ۱۷ء۰؍ فیصد گر کر ۱۵ء۳۹۹۷۸؍ پوائنٹس اور اسمال کیپ۱۸ء۰؍ فیصد گر کر۴۵۹۲۷ء۵۶؍ پوائنٹس پر آ گیا۔ 
 اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل ملاکر۳۹۳۱؍ کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے۱۹۴۹؍ میں اضافہ، ۱۸۸۷؍ میں کمی، جبکہ۹۵؍ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی۲۷؍ کمپنیاں سبز اور۲۲؍ سرخ رنگ میں بند ہوئیں جبکہ ایک کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بی ایس ای کے۱۱؍گروپس میں خریداری ہوئی۔ جس کی وجہ سے کموڈٹیز۱۶ء۰، فنانشل سروسز۸۷ء۰، ہیلتھ کیئر۲۰ء۰، ٹیلی کام۲۲ء۰، یوٹیلٹیز۶۶ء۰، بینکنگ۱ء۲۳، کیپٹل گڈز۲۱ء۰، آئل اینڈ گیس۳۱ء۰، پاور۸۰ء۰، ریئلٹی۱۳ء۱، سروسز گروپ کے حصص کی قیمتوں میں ۲۴ء۰؍ فیصد اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کےایف ٹی ایس ای میں ۰۹ء۰ فیصد، جرمنی کےڈیکس میں ۲۲ء۰؍ فیصد اور جاپان کے نکئی میں ۲۸ء۰؍ فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں ۵۷ء۰؍ فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں ۰ء۴۲؍فیصد کی تیزی درج کی گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK