Inquilab Logo

نیتی تال میں پرینکا گاندھی مودی پر برسیں، سخت سوال کئے

Updated: April 14, 2024, 1:19 PM IST | Agency | Nainital

پوچھا کہ اگر کانگریس نے کچھ نہیں کیا تو آئی آئی ٹی،ایمس اور اسرو کہاں سے آگئے، شہید والد کی توہین پر بھی بھڑ کیں۔

Priyanka Gandhi addressing an election rally at Ram Nagar in Nainital. Photo: INN
پرینکا گاندھی نینی تال کے رام نگر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے سنیچر کو نینی تال کے رام نگر میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے وزیراعظم مودی اوربی جےپی کے ان لیڈروں کو آڑے ہاتھوں  لیا جو کانگریس پر کچھ نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔ 
انہوں  نے کہا کہ بی جے پی لیڈرہمیشہ کانگریس پر الزام لگاتے رہتے ہیں، وہ بھول جاتے ہیں کہ کانگریس گزشتہ ۱۰؍ برسوں   سے حکومت میں ہے ہی نہیں، اقتدار پر تو بی جے پی قابض ہے۔ مودی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ وہ کہتے ہیں کہ۷۵؍ برسوں میں کچھ نہیں کیا گیا، تو اتراکھنڈ میں ایسا ہنر کس طرح وسعت پایا جہاں سے آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم اور ملک میں ایمس آئے۔ چاند پر چندریان اترا، اگر پنڈت جواہر لال نہرو نے انھیں نہیں بنایا ہوتا تو کیا یہ ممکن تھا؟‘‘پرینکا نے کہا کہ ’’اتراکھنڈ سے میری فیملی کا بہت پرانا رشتہ ہے۔ مودی حکومت پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’ہندو مذہب میں عقیدہ کا سب سے بڑا ثبوت ’قربانی‘ ہوتا ہے۔ میں نے۱۹؍ سال کی عمر میں اپنے والد کی لاش اپنی ماں کے سامنے رکھی دیکھی ہے۔ میں شہادت اور قربانی کو سمجھتی ہوں۔ یہ میری فیملی کو کتنی بھی گالیاں دیں، میرے شہید والد کی بے عزتی کریں لیکن ہم خاموش رہتے ہیں، کیونکہ یہ ہماری جدوجہد کو نہیں سمجھتے۔ ہم خاموش رہتے ہیں کیونکہ اس ملک کے لیے عقیدہ اور سچی عقیدت ہمارے دل میں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK