Inquilab Logo

اسپتالوں میں خالی بیڈ اور وینٹی لیٹر کی تفصیل بتانے کا عمل شروع

Updated: July 29, 2020, 10:17 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

کورونا کی وباء کے سبب ممبئی اور مضافات میں کیا حالات ہیں، مریضوں کی تعداد کم ہورہی ہے یا زیادہ اور سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کے ۸۰؍فیصد بیڈ حکومت کی تحویل میں لینے کے اعلان کا عملاً کیا حال ہے اور مریضوں کیلئے علاج کی کیا سہولت ہے اس پر اب بھی بحث جاری ہے۔

covid bed mbmc
میرا بھائندر کارپوریشن کی ویب سائٹ پر اسپتال میں خالی بیڈ اور دیگر تفصیل دی گئی ہے

 کورونا کی وباء کے سبب ممبئی اور مضافات میں کیا حالات ہیں،  مریضوں کی تعداد کم ہورہی ہے یا زیادہ  اور سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کے ۸۰؍فیصد بیڈ حکومت کی تحویل میں لینے کے اعلان کا عملاً کیا حال ہے اور مریضوں کیلئے علاج کی کیا سہولت ہے اس پر اب بھی بحث جاری ہے۔ اسی سلسلے میں میرا  بھائندر کے مقامی لوگوں، حق ہے، سی پی آئی ایم، عام آدمی پارٹی ،  سوراج انڈیا اور دکاندار اسوسی ایشن کے اشتراک سے منگل ۱۴؍جولائی کو میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کے باہر کئے گئے احتجاج کا اثر اور کامیابی ملتی نظر آرہی ہے۔
  مظاہرین نے  میونسپل کمشنر ڈاکٹر وجے سنگھ راٹھوڑ کو  دیئے گئے میمورنڈم میں جو سب سے اہم مطالبہ کیا تھا  یعنی اسپتالوں میں کتنے بیڈ اور کتنے وینٹی لیٹر خالی ہیں اسے بھی پابندی سے بتایا جائے، صرف اموات اور مریضوں‌کی تعداد ہی کیوں  ظاہر کی جاتی ہے ۔چنانجہ میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن نے اس مطالبے پر عمل کرکے ۲۷؍جولائی سے اپنی ویب سائٹ پر اس تفصیل کو بھی نمایاں کرنا شروع کردیا ہے ۔اس سے لوگوں کو مریضوں کے علاج ،بر وقت اسپتال پہنچانے اور جیسی ضرورت ہے اس کے اعتبار سے علاج معالجے میں‌مدد مل سکے گی۔
 اس تعلق سے پیش پیش رہنے والے سی پی آئی ایم کے عہدیدار صادق باشا اور حق ہے گروپ کے رکن عارف اسنوی نے کہا کہ یہ عام شخص کی طاقت اور اس کی کامیابی ہے اور میرا  بھائندر میونسپل کارپوریشن کے اس قدم سے  مقامی لوگوں کو علاج معالجے میں سہولت ملے گی اور گھر بیٹھے وہ یہ اہم‌ معلومات  حاصل کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK