Inquilab Logo Happiest Places to Work

میونسپل اسکولوں میں مذہبی نظم ’مناچے شلوک ‘ پڑھانے کی تجویز

Updated: April 04, 2026, 12:58 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

شیوسینا (یوبی ٹی ) کی کارپوریٹرکی تجویز پرایم آئی ایم کےکارپوریٹر کا اعتراض، کہا : اس کی جگہ آئین ہند پڑھایا جائے۔

AIMIM group leader Vijay Abale. Photo: INN
ایم آئی ایم کے گروپ لیڈروجے ابالے۔ تصویر: آئی این این

شہر میں ایک بار پھر مذہب کی سیاست شروع ہو گئی ہے۔ شہرومضافات کے متعدد شہری مسائل کو چھوڑ کر شیو سینا (یوبی ٹی) کی بی ایم سی میں اپوزیشن لیڈر کشوری پیڈنیکر نے ایک تجویز پیش کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی)کے سبھی اسکولوں میں ’مناچے شلوک‘ پڑھنا لازمی قرار دیا جائے۔ ’مناچے شلوک ‘۱۷؍ ویں صدی کے سنت سمرتھ رام داس سوامی کی تحریر کردہ نظم ہے جو ہندو مذہب کے عقیدے پر منحصر ہے۔ اس تجویز کی مجلس اتحاد المسلمین ( ایم آ ئی ایم)نے مخالف کی ہے اور اس کی جگہ طلبہ کو آئین ہند پڑھانے کامشورہ دیا ہے تاکہ انہیں بنیادی حقوق معلوم ہو سکے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ڈومبیولی:کیمیکل کمپنیوں کا گندہ پانی لے جانے والی پائپ لائن پھٹ گئی، شہری پریشان

اس سلسلے میں ایم آ ئی ایم کے گروپ لیڈر وجے ابالے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کسی مذہبی گیت، نظم یا شلوک کو بی ایم سی کے اسکولوں میں پڑھانا لازمی کرنے کی مخالفت کرتی ہے کیونکہ یہ آئین ہند کےخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ مناچے شلوک پڑھنےکی ہم مخالفت نہیں کرتے لیکن اسے بی ایم سی کے اسکولوں میں پڑھانا لازمی قرار دینے کے ہم خلاف ہیں۔ میو نسپل اسکول مذہب سے پاک ہیں اور ان میں کوئی مذہبی لٹریچر پڑھانا یا گانا غیر قانونی ہے۔ آئین ہند کا آرٹیکل ۲۱؍ کہتا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں کسی بھی مذہب کا لٹریچر نہ پڑھایا جائے، اس کے باوجود اگر کوئی کسی مذہبی لٹریچر کو میونسپل اسکولوں میں پڑھانے یا گانے کی تجویز پیش کر رہا ہےتو یہ آئین ہند کی خلاف ورزی ہوگا۔ ‘‘
وجے ابالے نے یہ تجویزبھی پیش کی کہ مناچے شلوک پڑھانے کیلئے بجائے طلبہ کو آئین ہند کی دفعات کے تعلق سے بیدار کرانا چاہئے۔ ہندوستانی شہریوں کے بنیادی حقوق کیاہوتے ہیں ، اس بارے میں انہیں باور کرایا جائے۔ یہ تعلیم روزانہ نہیں تو کم از کم ہفتہ میں ایک دن ضرور دی جائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK