یہاں نیانگر علاقے کے نہال کارنر ہوٹل کے قریب پیر کو دوپہر ۲؍ بجے سیکڑوں افراد نے ’آئی لو محمدؐ ‘ تحریک کے تحت انسانی زنجیر بناکر احتجاج کیا۔
EPAPER
Updated: September 23, 2025, 10:22 AM IST | Sajid Mehmood Sheikh | Mumbai
یہاں نیانگر علاقے کے نہال کارنر ہوٹل کے قریب پیر کو دوپہر ۲؍ بجے سیکڑوں افراد نے ’آئی لو محمدؐ ‘ تحریک کے تحت انسانی زنجیر بناکر احتجاج کیا۔
یہاں نیانگر علاقے کے نہال کارنر ہوٹل کے قریب پیر کو دوپہر ۲؍ بجے سیکڑوں افراد نے ’آئی لو محمدؐ ‘ تحریک کے تحت انسانی زنجیر بناکر احتجاج کیا۔ یہ احتجاج این سی پی ( شرد پوار) کے لیڈر غلام نبی فاروقی کی قیادت میں کیا گیا۔ انہوں نے انقلاب کو بتایا کہ اس احتجاج کی اطلاع انہوں نے پارٹی لیٹر ہیڈ پر مقامی پولیس اسٹیشن کو پیشگی دی تھی ۔اس احتجاج میں کئی علماء کرام بھی شریک تھے اور خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔غلام نبی فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم اپنے آقاؐ کی تعلیمات کے مطابق پُرامن طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس ملک میں من مانی نہیں چلے گی اور ہم اپنے پیارے نبی ؐ کی نافرمانی برداشت نہیں کریں گے ۔
اس موقع پر عالم دین علامہ واجد القادری نے کہاکہ کانپور میں جو واقعہ رونما ہواجس میں آئی لو محمد ؐ لکھنے پر کیس درج ہوا جس کی وجہ سے پورے ملک میں بے چینی کا ماحول ہے ۔ایک جمہوری ملک میں ہم پراپنے پیغمبر ؐ سے وفاداری کا بینر لگانے پر کیس کیسے درج ہو سکتا ہے۔ اسی لئے ہم آج پُرامن طریقے سے آئی لو محمدؐ کا پوسٹر لگا کر یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ پیغمبر حضرت محمدؐ کی محبت ہمیشہ سے ہمارے دلوں میں رہی ہے اور رہے گی ۔