• Fri, 25 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کے کانٹریکٹ پر کام کرنیوالے صفائی ملازمین کا احتجاج

Updated: September 25, 2026, 5:28 PM IST | ZA Khan | Nanded

بقایا تنخواہوں کی ادائیگی، ملازمت سے برطرف کردہ صفائی ملازمین کی دوبارہ بحالی اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے صفائی ملازمین نے حتجاجی تحریک شروع کردی ہے۔

Representatives of the employees` union can be seen delivering speeches. Photo: INN
ملازمین کی یونین کے ذمے دار تقریر کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

بقایا تنخواہوں کی ادائیگی، ملازمت سے برطرف کردہ صفائی ملازمین کی دوبارہ بحالی اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے صفائی ملازمین نے حتجاجی تحریک شروع کردی ہے۔ کانٹریکٹ پر کام کرنے والے ان صفائی ملازمین کا الزا م ہے کہ اپنے مطالبات کے سلسلے میں متعدد مرتبہ میونسپل انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا گیا، لیکن اسکے باوجود اب تک مطالبات پر کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اسی کے خلاف ملازمین یونین کی جانب سے۲۲؍ستمبر سے احتجاج شروع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پونے: ایف ڈی آئی نے ۸؍ہوٹل اور دکانوں کا لائسنس منسوخ کردیا

اسی احتجاجی سلسلے کے تحت منگل کے روز صفائی ملازمین نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے سے ضلع کلکٹر دفتر تک جھاڑو مورچہ نکالا۔ جس میں بڑی تعداد میں ملازمین نے ہاتھوں میں جھاڑو لے کر مارچ میں شرکت کی اور نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے مطالبات کی جانب انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی۔صفائی ملازمین کے مطابق وہ شہر کی صفائی کے اہم کام میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں بقایا تنخواہوں اور ملازمت سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بقایا اجرت فوری طور پر ادا کی جائے، برطرف کیے گئے کارکنوں کو دوبارہ ملازمت پر بحال کیا جائے اور دیگر زیرِ التوا مطالبات پر بھی فوری فیصلہ کیا جائے۔یونین کی جانب سے کہاگیا کہ اب احتجاج کو مزید شدت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اگر انتظامیہ کی جانب سے مطالبات حل نہیں کئے گئے تو گنیش وسرجن کے موقع پراحتجاجاً کام بند رکھا جائےگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK