Inquilab Logo Happiest Places to Work

اہل غزہ کی حمایت اوریاہو حکومت کی مخالفت میں برطانیہ، فن لینڈ، سوئیڈن اور اسرائیل میں احتجاجی مظاہرے

Updated: August 18, 2025, 2:15 PM IST | Agency | Navarre/Tel Aviv/New York

 فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔  برطانیہ، فن لینڈ، سوئیڈن اور حتیٰ کہ اسرائیل کے اندر بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے۔برطانیہ میں رائل ایئر فورس بیس کے باہر سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری بند کی جائے۔

A photo of an anti-Israel protest held in New York on Saturday. Photo: INN
: نیویارک میں سنیچر کو منعقدہ اسرائیل مخالف احتجاج کی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔  برطانیہ، فن لینڈ، سوئیڈن اور حتیٰ کہ اسرائیل کے اندر بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے۔برطانیہ میں رائل ایئر فورس بیس کے باہر سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری بند کی جائے۔ فن لینڈ میں فلسطین حامیوں نے ایک اسلحہ ساز کمپنی کے دفتر کے شیشوں پر سرخ رنگ پھینک کر اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ سوئیڈن میں فلسطینی صحافیوں کی یاد میں مارچ کیا گیا جو اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔ مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی بند کرنے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ اسرائیل میں بھی  ہزاروں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ تل ابیب میں مظاہرین نے یرغمالوں کی رہائی  اور حماس سے معاہدہ کا مطالبہ کیا۔
نیویارک میں سنیچر کواسرائیل کے خلاف  سب سے بڑااحتجاج 
 دی ٹائمس آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق نیویارک —میں  سنیچر  کے روز کئی ہزار مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ جو حالیہ مہینوں میں شہر میں ہونے والا سب سے فلسطین نواز اور اسرائیل مخالف مظاہرہ تھا۔ اس  احتجاجی مظاہرے کو  ’’غزہ کو بھوکا مت رکھو: انسانیت کے  لئے  بڑا مارچ‘‘ کا نام دیا گیا۔ یہ مظاہرہ  مین ہٹن میں برائنٹ پارک کے قریب نیویارک پبلک لائبریری کے سامنے کیا گیا ۔ اس کا اہتمام عرب قیادت میں چلنے والے اور انتہائی بائیں بازو کے سوشلسٹ کارکن گروپوں نے کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں برتن اٹھا رکھے تھے جنہیں وہ  چمچوں سےبجارہے تھے،  سیکڑوں   مظاہرین  نے پلے کارڈ بھی تھام رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے: ’’غزہ کو بھوکا مت رکھو،صحافیوں کا قتل بند کرو اور سامراجی/صیہونی نسل کُش جنگی مجرموں کو شکست دو‘‘۔’آنسر کولیشن‘کے برائن بیکر نے مجمع سے خطاب  میں کہا کہ ’’ امریکی حکومت تل ابیب کی فاشسٹ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، لیکن ہم، امریکی عوام، آپ یعنی فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK