ایک شہری نے پل سے گزرتے ہوئے مرمت کے کام کا ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا.
EPAPER
Updated: September 19, 2025, 10:07 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai
ایک شہری نے پل سے گزرتے ہوئے مرمت کے کام کا ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا.
ہزاروں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ’ممبئی ٹرانس ہاربر لنک(ایم ٹی ایچ ایل)‘ جسے اٹل سیتو نام دیا گیا ہے، کو شروع ہوئے ۲؍ سال بھی پورے نہیں ہوئے ہیں لیکن اس کی سطح بار بار خراب ہورہی ہے اور باربار مرمت کی وجہ سے اس پر جگہ جگہ نہ صرف مرمت کے نشانات پڑ گئے ہیں بلکہ ان جگہوں پر سڑک ناہموار ہوگئی ہے جس سے گاڑیوں کو گزرنے میںدشواری ہورہی ہیں ۔ اس کے پیش نظر پریشان ہوکر ایک شہری نے اس سڑک سے گزرتے ہوئے ایک ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر ڈال دیا جس میں نظر آرہا ہے کہ اٹل سیتو کے ایک حصہ کی مرمت جاری ہے۔ اس نے ویڈیو میں اپنی ناراضگی ظاہر کی اور پھر بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے اس کی حمایت کرتے ہوئے حکومت پر طنز شروع کردیا ۔ نہ صرف ریاستی بلکہ مرکزی حکومت پر بھی بدعنوانی کے الزامات عائد کئے گئے۔
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑے حصہ کو ڈرم اور دیگر اڑچن لگا کر گاڑیوں کے داخلے کیلئے بند کردیا گیا ہے اور مزدور اس حصے کی مرمت کررہے ہیں۔ جزوی طور پر راستہ بند ہونے سے گاڑیوں کے گزرنے میں تو دقت پیش آ رہی ہے ۔ اسی طرح جگہ جگہ مرمت کے ’پیچ‘ بھی دکھائی دے رہےہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اس سڑک کا معیار کتنا خراب ہے اور مرمت کی کتنی ضرورت پیش آچکی ہے۔