• Sat, 21 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پوتن امن معاہدے کے خواہشمند ہیں، زیلنسکی سے بھی یہی امید ہے: ٹرمپ

Updated: November 21, 2026, 1:44 PM IST | Agency | Washington

سہ فریقی ملاقات کے بعد امریکی صدر نے کہاکہ وہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی منظوری کے بغیر یوکرین جنگ سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کریں گے۔

A response from Ukrainian President Volodymyr Zelenskyy is awaited. Photo: INN
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے جواب کا انتظا ر کیا جارہاہے۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی منظوری کے بغیر یوکرین جنگ  سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کریں گے۔ ان کا یہ بیان چین میں روسی صدر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ سہ فریقی سربراہی اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔

ٹرمپ نے این بی سی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ زیلنسکی کی منظوری کے بغیر جنگ سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پوتن کریمیا کے پل پر یوکرین کے حملے کی وجہ سے زیلنسکی سے انتہائی ناراض تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس کارروائی پر روسی صدر کے غصے کی وجہ سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کابینہ کے چھ اراکین میں سے ۵؍ امریکی عوام کے نا پسندیدہ: پول

امریکی صدر نے بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوتن معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ زیلنسکی بھی اسی خواہش کا اظہار کریں گے تاکہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرنے کیلئے مفاہمت کی راہ ہموار ہوسکے۔ ٹرمپ نے اپنے دورۂ چین نیز شی جن پنگ اور پوتن کے ساتھ ملاقاتوں کو بھی شاندار قرار دیا۔

وہائٹ ہاؤس کے مطابق تینوں لیڈروں نے موجودہ عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور بین الاقوامی سلامتی  استحکام کوبرقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اگرچہ سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں یوکرین جنگ کا ذکر نہیں تھا لیکن  ٹرمپ نے تصدیق کی کہ اس معاملے پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔شی جن پنگ نے ملاقات کو مثبت، تعمیری اور ثمرآور قرار دیا جبکہ پوتن نے متعدد اہم معاملات پر باہمی مفاہمت کا ذکر کرتے ہوئے تینوں ممالک کے درمیان رابطہ کاری جاری رہنے کی امید ظاہر کی لیکن یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق کسی مخصوص معاہدے یا تصفیے کی شرائط کا اعلان کیا گیا اور نہ ہی ماسکو یا کیف نے اپنے موقف میں تبدیلی کا عندیہ دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK