• Fri, 24 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

روس امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا: پوتن کا سخت ردعمل

Updated: October 24, 2025, 2:57 PM IST | Mascow

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکہ کی نئی پابندیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کبھی بھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔

Russian President Putin. Photo: INN
روسی صدرپوتن۔ تصویر: آئی این این

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکہ کی نئی پابندیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کبھی بھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔ صدر پوتن نے کہا کہ امریکہ کے غیر دوستانہ اقدامات روس اور امریکہ کے تعلقات کو مزید کمزور کردیں گے۔ ان کے بقول، کوئی خوددار ملک دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرتا۔ پوتن نے تسلیم کیا کہ واشنگٹن کی نئی پابندیاں روسی معیشت پر کچھ اثر ڈال سکتی ہیں، تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ روس اپنی پالیسیوں پر قائم رہے گا اور بیرونی دباؤ کے باوجود خودمختاری سے فیصلے کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی وزیر خزانہ کا سعودی عرب کے حوالے سے پہلے توہین آمیز تبصرہ، پھر معذرت

یاد رہے کہ امریکہ نے گزشتہ روز روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں روزنیفٹ اور لک آئل پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں تاکہ کریملن کو یوکرین جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے روس پر معاشی دباؤ بڑھے گا اور صدر پوتن کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد ملے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK