عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈرسوربھ بھاردواج نے راگھو چڈھا پر سوشل میڈیا کی پرانی تنقیدی پوسٹس حذف کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس کے ساتھ ہی مبینہ طور پر ان کے انسٹاگرام فالوورز میں تقریباً ایک ملین کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
EPAPER
Updated: April 25, 2026, 6:04 PM IST | New Delhi
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈرسوربھ بھاردواج نے راگھو چڈھا پر سوشل میڈیا کی پرانی تنقیدی پوسٹس حذف کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس کے ساتھ ہی مبینہ طور پر ان کے انسٹاگرام فالوورز میں تقریباً ایک ملین کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
’عام آدمی پارٹی ‘(آپ ) نے دعویٰ کیا ہے کہ راگھو چڈھانے وزیرِاعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرنے والی اپنی تمام پوسٹس حذف کر دی ہیں۔ رات دیر گئے، ’آپ ‘کے سینئر لیڈر سوربھ بھاردواج نے ایکس پر یہ الزامات عائد کئے اور ثبوت کے طور پر چڈھا کی حذف شدہ پوسٹس کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کئے۔ بھاردواج نے لکھا، ’’راگھو چڈھا نے اپنی ایکس ٹائم لائن مکمل طور پر صاف کر دی ہے۔ مودی یا بی جے پی پر تنقید کرنے والی تمام پرانی پوسٹس غائب ہو چکی ہیں۔ میں نے’ مودی ‘ اور’ بی جے پ ی‘ کے الفاظ کے ساتھ ان کا پورا اکاؤنٹ تلاش کیا، نتیجہ حیران کن تھا، پرانا کوئی تنقیدی مواد نظر نہیں آتا۔ ‘‘
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اب چڈھا کی ٹائم لائن پر’مودی‘ کا ذکر کرنے والی صرف دو پوسٹس باقی ہیں اور وہ دونوں وزیرِاعظم کی تعریف میں ہیں۔ یہ معمول کی صفائی نہیں بلکہ ان کی ڈجیٹل تاریخ کو مکمل اور منظم طریقے سے مٹایا گیا ہے۔ راگھو چڈھا، جو کبھی مودی اور بی جے پی کے سخت ناقد تھے، اب اپنی پرانی شناخت ختم کر کے ایک نئی اور چمکدار شبیہ پیش کر رہے ہیں۔ جب کسی کی ٹائم لائن اس طرح بدلی جائے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے پیچھے کتنی تیاری ہوتی ہے۔
राघव चड्ढा ने अपने X टाइमलाइन को पूरी तरह साफ कर दिया है , मोदी या भाजपा के खिलाफ जितनी भी पुरानी आलोचनात्मक पोस्ट्स थीं, वे सब गायब!
— Saurabh Bharadwaj (@Saurabh_MLAgk) April 4, 2026
मैंने उनके पूरे अकाउंट को “BJP” और “Modi” शब्दों से गहराई से सर्च किया।
नतीजा चौंकाने वाला है , कोई भी पुरानी आलोचना अब दिखाई नहीं देती।
“Modi”… pic.twitter.com/sTodxW8YHd
راگھو چڈھا کےانسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں ۱۰؍ لاکھ کی کمی
راگھو چڈھانے بی جے پی میں شمولیت کے بعد صرف ۲۴؍ گھنٹوں کےاندر مبینہ طور پر انسٹاگرام پرتقریباً۱۰؍ لاکھ (ایک ملین) فالوورز کھو دیئے۔ سوشل میڈیا ٹریکنگ ڈیٹا سے یہ اعداد و شمار ظاہر ہوئے ہیں۔ فالوورز میں یہ اچانک کمی خاص طور پر نوجوان صارفین، بالخصوص’ جین زی ‘کی جانب سے ردعمل سے جوڑی جا رہی ہے، جو پہلے ان کے مضبوط آن لائن فالوورز میں شامل تھے۔ یہ سیاسی تبدیلی، جس میں عام آدمی پارٹی کے مزید چھ اراکینِ پارلیمنٹ بھی بی جے پی میں شامل ہوئے، آن لائن شدید ردعمل کا سبب بنی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام نے ڈجیٹل صارفین میں ان کی مقبولیت کو متاثر کیا۔ واضح رہے کہ۔ اب تک چڈھا کی جانب سے اپنے فالوورز کی تعداد میں اس تبدیلی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
راگھو چڈھا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ، بی جے پی میں شمولیت سے پہلئ(۶ء۱۴؍ ملین)اور شمولیت کے بعد (۸ء۱۳؍ ملین)۔ تصویر: آئی این این
نوٹ:۲۵؍ اپریل ۲۰۲۶ء کی شام ۵؍ بجے تک راگھو چڈھا کے فالوورز کی تعداد مزید کم ہوکر ۲ء۱۳؍ ملین رہ گئی ہے۔