Inquilab Logo Happiest Places to Work

اڈانی گروپ شہریوں کو لوٹ رہا ہے : راہل گاندھی

Updated: October 18, 2023, 3:11 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر س میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات شروع کرنے اور اپنا موقف واضح کرنے کیلئے کہا۔

Rahul Gandhi during the press conference. Photo: INN
راہل گاندھی پریس کانفرنس کے دوران۔ تصویر:آئی این این

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو میڈیا کو ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اڈانی گروپ پر کوئلے کی در آمد میں اوور انوائسنگ کے ذریعے لوگو ں سےبجلی کیلئے ۱۲؍ہزار کروڑ روپے لوٹ لینے کا الزام لگایا ہے۔
اے آئی سی سی ہیڈ کوارٹرس میں پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ’’ وزیراعظم اس معاملے پر ابھی تک خاموش کیوں ہیں؟ میں صرف وزیراعظم سے اس معاملے میں اتنی مدد چاہتا ہوں کے وہ اڈانی معاملے کی تحقیقات شروع کروائیں اور اپناموقف واضح کریں۔‘‘ 
سابق کانگریس چیف نے پریس کانفرنس کے سامنےفنانشل ٹائمز کی رپورٹ دکھائی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اڈانی گروپ نے اربوں ڈالر کا کوئلہ مارکیٹ کی قیمت سے بھی زیادہ  قیمتوں میں در آمد کیا ہے۔راہل گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق اڈانی گروپ نے اوور انوائسنگ کرکے کوئلہ درآمد کیا ہے اور ۱۲؍ ہزار کروڑ روپے عوام کی جیب سے وصول کئے ہیں۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ’’ اڈانی گروپ نے انڈونیشا سے کوئلہ خریدا جس کی قیمت ہندوستان پہنچتے ہی دوگنی ہوگئی۔ ‘‘
انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوئلہ کی اوور انوئسنگ کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہواجس کی وجہ سے عوام کو بجلی کے بل زیادہ ادا کرنے پڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسقسم کے واقعات سےدنیا میں کئی حکومیتں گرچکی ہیں لیکن ہندوستان میں اس معاملے پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔
تاہم،اڈانی گروپ نے کوئلہ برآمد میں ہنڈن برگ کی رپورٹ میں اڈانی پر لگائے گئے سارے الزام کی تردید کی اور دعویٰ کیا کہ اس سارے معاملے میں اس نے کچھ غلط نہیں کیا۔ اس نئے الزام پر اڈانی گروپ نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK