Inquilab Logo

اقتدار میں آنے پر کانگریس ۵۰؍فیصد کوٹہ کی حد ختم کرکے اسے مزید بڑھائے گی: راہل گاندھی

Updated: May 06, 2024, 7:05 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

مدھیہ پردیش کے رتلام میں خطاب میں راہل نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت والی این ڈی اے حکومت کو لوک سبھا انتخابات میں۱۵۰؍ سیٹیں بھی نہیں ملیں گی۔

Rahul Gandhi. Photo: INN
راہل گاندھی ۔ تصویر : آئی این این

راہل گاندھی نے پیر کو کہا کہ کانگریس اگر مرکز میںاقتدار میں آتی ہے تو ’’عوام کے مفاد میں‘‘  ریزرویشن پر۵۰؍فیصد کی حد ختم کر دے گی۔ انہوںنے  مدھیہ پردیش کے رتلام میں ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ ’’میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ریزرویشن چھیننے کی بات چھوڑیں ، ہم اسے ۵۰؍ فیصد سے  زیادہ کرنے  جارہے ہیں ۔ عدالت نے ریزرویشن کی حد۵۰؍فیصد رکھی ہے۔ ‘‘
 ذات پات کی مردم شماری پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ان انتخابات کا مقصد آئین کو بچانا ہے جسے حکمراں جماعت اور آر ایس ایس تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے  واضح کردیاہے کہ وہ کتاب(آئین) کو بدلیں گے، انہوں نے ’اب کی بار، ۴۰۰؍کےپار‘ کا نعرہ دیا ہے ۔ ۴۰۰؍ کو چھوڑ دیں ، انہیں ۱۵۰؍ سیٹیں بھی نہیں ملیں گی۔ یہ لوک سبھاانتخابات آئین کو بچانے کیلئے ہے جسے بی جے پی اور آر ایس ایس ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: آن لائن ادائیگی میں ہندوستان سرفہرست

قبائلیوں، دلتوں اور اوبی سی کو ریزرویشن دیں گے
انڈیا اتحاد کے بارےمیں بات چیت کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’اگر وہ اقتدار میں آئے تو ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری اور قبائلی دلتوں ،او بی سی اور عام ذاتوں کے غریبوں کی ترقی کیلئے معاشی مردم شماری کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔  نریندی مودی عوام کا حق ان سے چھیننا چاہتے ہیں۔ کانگریس اور اپوزیشن انڈیا اتحادآئین کی حفاظت کررہے ہیں ۔ ان کے لیڈروں نے کہا ہے کہ وہ قبائلیوں، دلتوں اور اوبی سی کو دیا گیا ریزرویشن چھین لیں گے۔ 
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ کانگریس حکومت قبائلیوں ، دلتوں اور اوبی سی کو ان کی ضرورت کے مطابق ریزرویشن دینے کے لئے کام کرے گی۔   آپ لوگ آدیواسی زمین کے پہلے مالک ہے ۔ آپ کے حقوق کے تحفظ کیلئے فاریسٹ رائٹس ایکٹ(پیسا)لاگو کیا گیا ہے۔ وہ اس فائدے کو واپس لینا چاہتے ہیں جو ہم نے آپ سب کو دیا ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: سوشل میڈیا پوسٹ پر کانگریس کی جے پی نڈا، امیت مالویہ اور بی وائی وجیندرا کے خلاف ایف آئی آر

کانگریس’’منریگا‘‘کے تحت ادائیگی میں اضافہ کر رہی ہے
راہل گاندھی نے کہا کہ ’’اگر اقتدار میںآیا تو پارٹی مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ کے تحت ادائیگی کو ۲۵۰؍ روپے سے بڑھا کر ۴۰۰؍ روپے کردے گی۔
پچھلے مہینے ، کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے بھی وعدہ کیا تھا کہ اگر پارٹی اگلی حکومت بناتی ہے تو منریگا کے تحت کم از کم اجرت کو یومیہ ۴۰۰؍ روپے  تک بڑھایا جائے گا۔
وزیر اعظم مودی نے ۲؍ کروڑملازمتوں کا جھوٹ بولا تھا 
 راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ملک میں موجودہ بے روزگاری کی شرح ۴۵؍ سالوں میں سب سے اوپر ہے ۔ انہو ںنے وزیراعظم مودی پر الزام لگایا کہ وزیر اعظم نےہر سال ۲؍ کروڑروزگار دینے کا جھوٹ بولا تھا ۔  مودی جی کو صرف ۲۲؍ارب پتی تاجروں کی پروا  ہے اور انہوں نے ان کے  لاکھوں کروڑوں روپے کے قرض معاف کردیئے ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK