• Wed, 06 December, 2023
  • EPAPER

حکومت مردم شماری اور حدبندی کے بغیر خواتین ریزرویشن بل نافذ کرے: راہل گاندھی

Updated: September 20, 2023, 7:29 PM IST | New Delhi

کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کی اور کہا کہ یہ ملک بھر کی خواتین کی کامیابی کیلئےایک بہترین اقدام ہے لیکن حکومت جلد از جلد اسے نافذ کرے اور اس میں او بی سی کوٹہ کیلئے بھی ریزرویشن شامل کرے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے تعلق سے کہا کہ وہ بھی ایک قبائلی خاتون ہیں۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں منتقلی کے وقت ان کی موجودگی کو کیوں مناسب نہیں سمجھا گیا؟

Congress leader Rahul Gandhi addressing a special session of Parliament. Photo: PTI
کانگریس لیڈر راہل گاندھی پارلیمنٹ کے خاص سیشن میں خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

پارلیمنٹ کے خاص سیشن میں خواتین ریزرویشن بل پر جاری بحث کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس بل کی حمایت کی لیکن ساتھ ہی اس پر افسوس ظاہر کیا کہ دیگر پسماندہ طبقات کیلئے کوٹے کے بغیر یہ بل نا مکمل ہے۔اس ضمن میں انہوں نے لوک سبھا میں کہا کہ یہ ریزرویشن بل ایک بہترین اقدام ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس ایوان میںموجود اپوزیشن اور مالیاتی بینچیں اس بات سے متفق ہوں گی کہ یہ بل ملک کی خواتین کی کامیابی کیلئے ایک بہترین اقدام ہے۔میرے خیال سے ایک چیز ہے جو اس بل کو نا مکمل بناتی ہے۔ میں اس بل میں او بی سی طبقے کیلئے بھی ریزرویشن دیکھنے کا خواہشمند ہوں۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ آپ( حکومت ) اس بل کو نافذ کرے۔ اس بل کیلئے مردم شماری اور درجہ بندی کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ آپ خواتین کو ۳۳؍ فیصد ریزرویشن دے۔ 
ا س کے علاوہ انہوں نے الزام عائد کیاکہ وہ لمحہ جب اپوزیشن نے ذات پر مبنی مردم شماری کا معاملہ اٹھایا تھا حکومت نئے خلفشار دیکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔
راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ صدر جمہوریہ بھی ایک خاتون ہیں جن کا تعلق ایک قبائیلی گروہ سے ہے۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں منتقلی میں ان کی موجودگی کو مناسب کیوں نہیں سمجھا گیا؟ یہ ایک بہترین عمارت ہے لیکن اس عمل میں ہم صدر جمہوریہ کو بھی دیکھنا پسند کریں گے۔
خیال رہے کہ قبل ازیں نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں خواتین ممبران پارلیمنٹ سونیا گاندھی، سپریہ سلے، ڈی ایم کے لیڈر کنیموجھی نے بھی خواتین ریزرویشن بل پر حکومت پر جم کر تنقیدیں کیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK