• Mon, 29 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بریلی میں پکڑ دھکڑتیز، مولانا توقیر رضا کے حامیوں پر شکنجہ 

Updated: September 29, 2025, 8:32 AM IST | Inquilab News Network | Bareilly

گرفتار شدگان کی تعداد ۵۱؍ ہوگئی، جس ہوٹل میں مولانا نے قیام کیاتھااسے انتظامیہ نے سیل کردیا۔

Police deployed in Bareilly. Photo: INN
بریلی میں چپے چپے پر پولیس تعینات ہے۔ تصویر: آئی این این

 جمعہ کو ’آئی لو محمدؐ ‘  کے نام پر احتجاج اور پولیس کےساتھ جھڑپ کے بعد بریلی میں پکڑ دھکڑتیزہوگئی ہے۔ شہر میں انٹر نیٹ بند ہے۔متاثرہ علاقوں میں بازار بھی بند ہیں۔ فضا میں خوف و ہراس اور غم و غصہ ہے، لیکن معمولات زندگی بحال ہو رہی ہیں۔  علاقہ پرامن نظر آرہا ہے مگر گرفتاریوں کا خوف  اور کشیدگی پر غالب ہے۔   بطور خاص  نبیرۂ اعلیٰ حضرت اور اتحاد ملت کونسل کے صدر مولانا توقیر رضا کے حامیوں  پر پولیس  اور انتظامیہ شکنجہ کس ر ہا ہے۔ جمعہ کو مولانا نےاپنے جس حامی کے ہوٹل میں قیام کیاتھا،انتظامیہ نے اتوار کو اسے سیل کردیا۔ 
اس خبر کے لکھے جانے تک ۵۱؍ افرادکو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ مولانا توقیر رضاخاں  جنہیں سنیچر کو گرفتار کیاگیاتھا ،ان کی اور دیگر ملزمین کی جائیداد کی جانچ کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔ شہر کے اسلامیہ انٹر کالج اور محلہ سوداگران کے آس پاس کے علاقوں میں خاص طور پر خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ کرفیو نہ ہوتے ہوئے بھی کرفیو جیسا ماحول ہے۔ خبر ہے کہ پولیس کی ٹیمیں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت نصب ۱۷۰؍ سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج کا جائزہ لے کر ملزمین کی تلاش کر رہی ہیں۔  پولیس نے  ۳؍ ہزار نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ جو ۱۰؍ ایف آئی آر ریکارڈ کی گئی ہیں ان میں سے ۷؍ میں مولانا توقیر رضا کا نام شامل  ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK