• Sat, 13 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شہرومضافات میں رواں ہفتے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

Updated: June 03, 2025, 4:16 PM IST | Agency

جون میں معمول سے زیادہ بارش کی پیش گوئی۔گزشتہ ہفتے ۲؍ دنوں میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔

Flooding was caused by heavy rains last week. Photo: INN
گزشتہ ہفتے موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ تصویر: آئی این این

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ممبئی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں اس ہفتے کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پیرکو مانسون کی ابتداء کے بعد شہر میں پہلے دو دنوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد ہفتے کے باقی دنوں میں بارش کا سلسلہ وقتاًفوقتاً جاری رہا۔آئندہ ۴۸؍گھنٹوں کی پیش گوئی کے مطابق ممبئی شہر اور مضافات میں آسمان جزوی طور پرابر آلود  رہے گا اور بعض اوقات ہلکی بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 
 اتوار کو دو دن کے وقفے کے بعدشہر کے بعض مقامات پر ہلکی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر کے مقابلے مضافاتی علاقوں میں زیادہ بارش ہوئی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں میں جن علاقوں میں زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ان میں مانخورد (۲۷؍  ملی میٹر)، وکھرولی (۱۸؍ملی میٹر)، ملنڈ چیک ناکہ(۲۰؍  ملی میٹر)، گھاٹکوپر رمابائی نگر(۲۰؍  ملی میٹر)، بی کے سی(۱۹؍ ملی میٹر)، کرلا (۱۹؍ ملی میٹر) اور باندرہ(۱۶؍ ملی میٹر) شامل ہیں۔
  محکمہ موسمیات کی ۵؍جون تک کی ضلع میں موسم کی پیش گوئی کے مطابق ممبئی، تھانے اور پال گھر اضلاع کیلئے کسی قسم کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے، البتہ تھانے کیلئے ۵؍ جون کو یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔اگرچہ اگلے دو دنوں کے دوران ممبئی اور مہاراشٹر کے دیگر اضلاع میں شدید بارش کی کوئی وارننگ نہیں ہے۔ تاہم جون کیلئے محکمہ موسمیات کے مانسون آؤٹ لک نے `معمول سے زیادہ  بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
 اپنی رپورٹ میںمحکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ مقدار کے لحاظ سے پورے ملک میں جنوب مغربی مانسون کی موسمی بارشیں طویل مدتی اوسط (ایل پی اے) کے۱۰۶؍ فیصد کے برابر ہونے کا امکان ہے جس میں ±4 فیصد ماڈل کی خرابی ہو سکتی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مانسون  کے دوران ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔جون  کے آؤٹ لک کے مطابق مہاراشٹر کے مختلف علاقوں جیسے کوکن (جس میں ممبئی اور اس کا میٹروپولیٹن علاقہ شامل ہے)، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑہ اور ودربھ میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK