Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے کم رہ سکتی ہے بارش : محکمہ موسمیات

Updated: May 29, 2026, 11:07 AM IST | Mumbai

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ۲۰۲۶ء کے جنوب مغربی مانسون (جون سے ستمبر) کے لیے اپنی دوسری طویل مدتی پیش گوئی جمعہ کے روز جاری کر دی۔

Rain.Photo:INN
بارش۔ تصویر:آئی این این

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ۲۰۲۶ء کے جنوب مغربی مانسون (جون سے ستمبر) کے لیے اپنی دوسری طویل مدتی پیش گوئی جمعہ کے روز جاری کر دی۔ اس کے مطابق ملک کے کئی اہم حصوں میں اس سال مانسون کی بارش معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:آریاناگرانڈے کو بچانے پرسینتیا اریوو ٹرولنگ کا شکار


محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مانسون طویل مدتی اوسط کا ۹۰؍فیصد رہ سکتا ہے۔ یہ صورتحال معمول سے کم مانسون کو بتاتی کرتی ہے۔ محکمہ کے مطابق اس فیصد میں چار فیصد کی کمی بیشی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہاں بتایا کہ شمال مشرقی ہندوستان میں مانسون کی صورتحال معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے، جہاں طویل مدتی اوسط کی ۹۴؍ سے۱۰۶؍ فیصد تک بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ شمال مغربی ہندوستان میں مجموعی طور پر بارش معمول سے کم (طویل مدتی اوسط کے۹۲؍ فیصد سے بھی کم) رہنے کا خدشہ ہے۔ 
اس کے علاوہ وسطی ہندوستان میں بھی مانسون کی رفتار سست رہ سکتی ہے اور یہاں بارش معمول سے کم (طویل مدتی اوسط کے ۹۴؍ فیصد سے کم) رہنے کی پیش گوئی ہے۔ جنوبی جزیرہ نما ہندوستان کے اس خطے میں بھی مانسون کی صورتحال معمول سے کم (طویل مدتی اوسط کے ۹۴؍ فیصد سے نیچے) رہ سکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:کوالیفائر ۲؍ میں مداحوں کی نظریں سوریا ونشی کی جارحانہ بلے بازی پر مرکوز

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کا مانسون کور زون  جس میں ملک کے زیادہ تر بارش پر منحصر زرعی علاقے شامل ہیں، وہاں اس سال مانسون معمول سے کم یعنی طویل مدتی اوسط کے ۹۴؍ فیصد رہنے کا سب سے زیادہ امکان ہے۔  محکمہ موسمیات نے یہ دوسرا تخمینہ جون سے ستمبر کے چار مہینوں کی مدت کو دھیان میں رکھ کر جاری کیا ہے۔ پہلا تخمینہ ۱۳؍ اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔ اس میں بھی محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ ۲۰۲۶ء کا مانسون معمول سے کم یا کمزور رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ بنا رہ سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK