Inquilab Logo Happiest Places to Work

راج ٹھاکرے کی مظاہرے کے دوران پولیس وین کے سامنے کھڑی ہونے والی خاتون کی پذیرائی

Updated: August 02, 2026, 9:09 PM IST | Mumbai

راج ٹھاکرے نے طلبہ مظاہرے کے دوران پولیس وین کے سامنے کھڑی ہونے والی ریا اہیر کی پذیرائی کی،۲۷؍ سالہ ماڈل اور کاروباری خاتون ریا اہیر پولیس گاڑی کے سامنے بے خوفی سے کھڑی ہونے کی وجہ سے وائرل ہوئی تھیں۔

Raj Thackeray presenting a bouquet to Riya Ahir. Photo: X
راج ٹھاکرے ریا اہیر کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

۲۷؍سالہ ماڈل اور کاروباری خاتون ریا اہیر، جو حال ہی میں دادر کے شیواجی پارک کے قریب طلبہ مظاہرے کے دوران ایک پولیس گاڑی کے سامنے بے خوفی سے کھڑی ہونے کی وجہ سے وائرل ہوئی تھیں، انہیں مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے لیڈروں اور کارکنوں کی جانب سے ان کی بہادری پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں، ریا کو ایم این ایس عہدیداروں کی جانب سے۲۲؍ جولائی کے احتجاج کے دوران ان کی ہمت کا اعتراف کرتے ہوئے روایتی شال اور گلدستہ وصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ان کا پولیس وین کے سامنے ڈٹ کر کھڑا رہنا، حالیہ ممبئی مظاہروں کی سب سے زیادہ شیئر کی جانے والی تصاویر میں سے ایک بن گیا، جس نے انہیں سوشل پلیٹ فارم پر راتوں رات مشہور کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے: پولیس افسران سچن وازے، پردیپ شرما اور دیگر ۸؍ افراد پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ طلبہ کے احتجاج کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد طلبہ کو پولیس وین میں لے جایا جا رہا تھا، اس کی مخالفت کرتے ہوئے ریا اس گاڑی کے سامنے کھڑی ہوگئیں، اور مظاہرین کو لے جانے کے خلاف احتجاج کیا، اس احتجاج کے نتیجے میں پولیس کو مجبوراً تمام مظاہرین کو چھوڑنا پڑا۔ ریاکی اسی ہمت کا اعتراف کرتے ہوئے راج ٹھاکرے نے انہیں اعزاز سے نوازا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK