• Sat, 21 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لوگوں کو ہر بات میں سیاست نہیں ڈھونڈنی چاہئے : راج ٹھاکرے

Updated: February 21, 2026, 8:33 AM IST | Mumbai

ایم این ایس سربراہ نے کہا کہ ایکناتھ شندے سے ملاقات کے دوران انہوں نے شہری مسائل پر گفتگو کی تھی۔

Raj Thackeray and Eknath Shinde Photo: INN
راج ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے تصویر:آئی این این

ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے جمعرات کو نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے تھانے میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل سی ہونے لگی تھی۔ اس ملاقات پر تبصرے ہونے لگے تھے۔ اب راج ٹھاکرے نے خود اس معاملے میں لب کشائی کی ہے اور اس ملاقات کی وجہ بتائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ہر چیز میں سیاست نہیں ڈھونڈنی چاہئے۔ 
میڈیا سے بات کرتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کہا کہ’’ اگر ہم ( حکومت کو ) کوئی تجویز پیش کرنا چاہتے ہیں تو ملتے کیوں نہیں ؟ کل ہم شندے سے ملے تھے، کل وزیر اعلیٰ سے ملیں گے۔ ہمیں کسی سے ملنے کے پیچھے سیاست نہیں ڈھونڈنی چاہئے۔ ‘‘ انہوں نے کہا ’’ کون کس سے ملتا ہے۔ کیا بات کرتا ہے یہ اس کا معاملہ ہے۔ ہر بات میں سیاست نہیں ہوتی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فرنویس سرکار نے مسلمانوں کا ۵؍ فیصد کوٹہ بے اثرکردیا

راج ٹھاکرے نے کہا۔ آج شہر میں سڑکیں تیار نہیں ہیں، ہر طرف ٹریفک جام ہے۔ آج تمام شہروں کا یہی مسئلہ ہے۔ شہروں میں آنے والے لوگ اور گاڑیاں نہیں رکتیں۔ ہم ان تمام مسائل کو کہاں لے کر جائیں گے؟ وہی بات جو میں نے پچھلی بار وزیر اعلیٰ سے کہی تھی، ایکناتھ شندے سے کہی تھی۔ انہوں نے فوراً بھوشن گگرانی کو فون کیا اور بتایا کہ کیا کرنا چاہئے۔ ‘‘راج ٹھاکرے نے کہا آج کاریں کہیں بھی کھڑی ہیں۔ اولا اوبیر لوگوں کے پاس کوئی عقل نہیں ہے۔ غلط جگہ پر گاڑی پارک کرنے پر ۵؍ ہزار جرمانہ، ڈبل پارک کرنے پر ۱۰؍ ہزار روپے جرمانہ لگایا جائے۔ جب تک ایسا نہیں  ہوگا ان لوگوں کوکوئی خوف نہیں ہوگا، شہروں میں نظم و ضبط نہیں ہوگا۔ ‘‘ ایم این ایس سربراہ کا کہنا تھا ’’ میں نے یہ ساری باتیں ان کے کانوں میں ڈال دیں۔ لیکن اگر میں لوگوں کو یہ سب باتیں بتاؤں کہ تو یقین نہیں کرتے۔ ان کا خیال ہے کہ اس( ملاقات) میں کچھ نہ کچھ ضرور ہے۔ اگرکوئی چیز ہے، تو آپ جو تبصرے چاہیں کرتے رہیں۔ ‘‘ انہوں نے وضاحت کی کہ ’’میں نے ان سے ملاقات کی، انہیں فائل دے چکا ہوں، جو انہوں نے گگرانی کو بھیجی ہے۔ گگرانی سے پوچھیں کہ آگے کیا ہوگا، ‘‘ 
یاد رہے کہ راج ٹھاکرے کو ایکناتھ شندے اور دیویندر فرنویس کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے اور وہ ان دونوں سے کئی ملاقاتیں کر چکے ہیں لیکن گزشتہ کارپوریشن الیکشن میں انہوں نے شیوسینا (ادھو) سے ہاتھ ملا لیا تھا اور مہایوتی کے خلاف الیکشن لڑا تھا اس لئے حال ہی میں شندے سے ہوئی ان کی ملاقات پر چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK