Inquilab Logo

راجستھان: ضلع چتوڑ گڑھ میں فرقہ وارانہ تشدد، ۱۲؍ افراد زخمی

Updated: March 22, 2024, 5:34 PM IST | Jaipur

راجستھان کے ضلع چتوڑگڑھ میں فرقہ وارانہ تشدد کے نتیجے میں ۱۲؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے عبادت گاہ کے سامنے پتھر پھینکنے کے جرم میں ۱۸؍ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک شخص کی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے موت ہوگئی جبکہ دیگرکو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

منگل کی رات راجستھان کے ضلع چتوڑ گڑھ کے پہوناگاؤں میں فرقہ وارانہ تشدد کے نتیجے میں ۱۲؍ افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے عبادت گاہ کے سامنے پتھر پھینکے کے جرم میں  ۱۸؍ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت درپیش آیا تھا جب لوگوں نے ریلی کی آواز کی وجہ سے ہونے والے شور پر اعتراض کیا تھا جو دراصل ڈرم کا شور تھا۔ اختلاف کے بعد دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر پتھر پھینکے جس کے سبب کئی افراد زخمی ہوئے۔

ضلعی کلکٹرالوک رنجن نے بتایا کہ زخمی افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی لیکن ان میں سے ایک شخص کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔ اسے فوری طور پر اسپتال داخل کرنے کی کوشش کی گئی جس کے دوران اس کی موت ہو گئی تھی۔ مہلوک کی شناخت شیام لال چھپا کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے ۲؍ افرادعلاج کیلئے بھلوارہ منتقل کیا گیا ہے۔ علاقے میں پولیس فورس اور آر اے سی کے افسران تعینات تھے۔بدھ کو گاؤں کی صورتحال پہلے سے بہتر تھی۔ پولیس نےاس تشدد میں ملوث مزید بدمعاشوں کوحراست میں لینے کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ خیال رہے کہ یہ مذہبی ریلی پہانا کی روایتی ریلی ہے جو ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔ یہ گاؤں رشمی پولیس اسٹیشن کے دائرہ نگرانی میں آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK