• Tue, 10 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

راجستھان : مودی کا کانگریس پر اور راہل گاندھی کا مودی پر زبر دست حملہ

Updated: November 20, 2023, 11:23 AM IST | Agency | Churu/Jhanjhanu

بی جےپی کی حکومت بننے پر راجستھان کو لوٹنے والو ں کاحساب کتاب کیاجائے گا : وزیر اعظم، وزیر اعظم دوہندوستان چاہتے ہیں،ایک اڈانی کیلئے اور دوسرا غریبوں کیلئے : راہل گاندھی

Addressing a rally in Bandi, Rahul. Photo: PTI
بندی میں راہل جلسے سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر : پی ٹی آئی

وزیراعظم مودی نے راجستھان کے چورو اور جھنجھنو میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا اور پُرزور انداز میں کانگریس کو نشانہ بنایا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو بدعنوانی کی ’ماں ‘ قرار دیتے ہوئےکہاکہ راجستھا ن میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد اب تک جتنے بھی گھوٹالے ہوئے ہیں ان کی جانچ کی جائے گی اور قصورواروں کو سزا ملے گی۔
 مودی جھنجھنو میں بی جے پی امیدوار کی حمایت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت خود کو جادوگر کہتے ہیں اور انہوں نے اپنی جادوگری سے ریاست میں کرپشن کا ایسا مایا جال پھیلایا ہے، جس سے ریاست کے سارے لوگ پریشان نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ راجستھان حکومت کی سرپرستی میں بھرتی کے امتحانی پرچے کا لیک ہونا عام ہو گیا ہے۔ یہاں پر پیپر لیک کرنے میں بڑے سیاسی لیڈروں کا تحفظ تھا۔ جس بڑے بڑے کوچنگ اداروں پر چھاپے مارے گئے تو وزیر اعلیٰ کے قریبی لوگوں کے نام سامنے آئے۔
 چورو میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کی کانگریس حکومت پر بدعنوانی، خوشامد کی سیاست اور امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ اگر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے توراجستھان کو لوٹنے والوں کا حساب کتاب کیا جائے گا۔
  مودی چورو میں بی جے پی امیدوار راجندر سنگھ راٹھور کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کے دور حکومت میں راجستھان غنڈہ گردی، فسادات، خواتین اور دلتوں کے خلاف مظالم میں ملک میں سرفہرست ہے۔لال ڈائری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوٹ کی پوری کہانی اس میں درج ہے اور اب آہستہ آہستہ اس کے صفحات کھلنے لگے ہیں ۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ لال ڈائری کا صفحہ کھولتے ہی اشوک گہلوت کا فیوز اُڑ جاتا ہے اور لال ڈائری میں جادوگر کا جادو نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں لاکرس کھولے جا رہے ہیں اور ان سے کرنسی نوٹ اور سونے کے ڈھیر نکل رہے ہیں جو کہ عوام کا پیسہ چوری کرکے بے ایمانی کی کمائی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد راجستھان کو لوٹنے والوں کا حساب کتاب کیا جائے گا اور انہیں اسے واپس کرنا ہوگا۔ 
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ تاجر گوتم اڈانی کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں ۔ راہل نے یہاں ایک انتخابی ریلی میں الزام لگایا کہ `’بھارت ماتا کی جئے‘ کے بجائے وزیر اعظم کو `’اڈانی جی کی جئے‘ کہنا چاہیے کیونکہ وہ ان کیلئے کام کرتے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ’’ غریب، کسان، مزدور `بھارت ماتا ہیں اور بھارت ماتا کی `جے تب ہوگی جب ملک میں ان طبقات کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم دو `ہندوستان بنانا چاہتے ہیں ، ایک اڈانی کیلئے اور دوسرا غریبوں کے لیے۔‘‘ کانگریس لیڈر نے یہ بھی کہا کہ مودی ذات کی مردم شماری نہیں کرائیں گے اورزور دے کر کہا کہ راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی یہ کر سکتی ہے۔
 واضح رہےکہ اڈانی گروپ مسلسل کانگریس کے نشانہ پر ہے اور پارٹی نے بی جے پی حکومت پر اس سے فائدہ اٹھانے کا الزام لگا یا ہے نیز امریکی ریسرچ گروپ ہنڈن برگ کے الزامات کی جے پی سی جانچ کا بھی مطالبہ کررہی ہے۔ راہل گاندھی نے اتوار کو راجستھان کے بندی میں انتخابی جلسے سے خطاب کیا جبکہ دوسہ میں بھی جلسہ کیا اور رائے دہندگان سے ملاقات کی ۔
راہل نے اپنی ٹیم کی حوصلہ ا فزائی کی 
 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کے روز راجستھان میں کانگریس کی جیت کے لیے دن رات کام کرنے والی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔راہل گاندھی، جو آئندہ اسمبلی عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلانے کے لیے راجستھان کے دورے پر تھے، جے پور میں واقع پی سی سی وار روم پہنچے۔ اس دوران اے آئی سی سی کے ریاستی انچارج سکھ جندر سنگھ رندھاوا، ریاستی کانگریس سینٹرل وار روم کے چیئرمین ششی کانت سینتھل، شریک چیئرمین لوکیش شرما، جسونت گرجر اور کیپٹن اروند کمار کے ساتھ انتخابات کیلئے جاری سرگرمیوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔راہل گاندھی نے ریاست میں کانگریس کی جیت کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کرنے والی پی سی سی وار روم کی ٹیم سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے وار روم کے اہلکاروں سے وار روم کے ورکنگ سسٹم کو قریب سے سمجھا۔ راہل گاندھی کام کاج کی مسلسل نگرانی سے متاثر نظر آئے اور انہوں نے ریاست میں ۲۵؍ نومبر کو ہونے  کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کے روز راجستھان میں کانگریس کی جیت کے لیے دن رات کام کرنے والی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔راہل گاندھی، جو آئندہ اسمبلی عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلانے کے لیے راجستھان کے دورے پر تھے، جے پور میں واقع پی سی سی وار روم پہنچے۔ اس دوران اے آئی سی سی کے ریاستی انچارج سکھ جندر سنگھ رندھاوا، ریاستی کانگریس سینٹرل وار روم کے چیئرمین ششی کانت سینتھل، شریک چیئرمین لوکیش شرما، جسونت گرجر اور کیپٹن اروند کمار کے ساتھ انتخابات کیلئے جاری سرگرمیوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔راہل گاندھی نے ریاست میں کانگریس کی جیت کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کرنے والی پی سی سی وار روم کی ٹیم سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے وار روم کے اہلکاروں سے وار روم کے ورکنگ سسٹم کو قریب سے سمجھا۔ راہل گاندھی کام کاج کی مسلسل نگرانی سے متاثر نظر آئے اور انہوں نے ریاست میں ۲۵؍ نومبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد وار روم کا رپورٹ کارڈ بھی مانگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK