Inquilab Logo Happiest Places to Work

رکول پریت کی ۲۰۱۷ء کی باکس آفس پر فلاپ فلم یوٹیوب پر تاریخ رقم کر گئی

Updated: July 01, 2026, 7:04 PM IST | Hyderabad

۲۰۱۷ء میں ریلیز ہونے والی تیلگو اداکار بیلام کونڈا سرینواس اور رکول پریت سنگھ کی رومانوی ایکشن ڈرامہ فلم ’’جیا جانکی نائیکا‘‘ کو ریلیز کے وقت ناقدین کی جانب سے کمزور ردِعمل ملا تھا۔

Film Scene.Photo:INN
فلم کا منظر۔ تصویر:آئی این این

۲۰۱۷ء میں ریلیز ہونے والی تیلگو اداکار بیلام کونڈا سرینواس  اور رکول  پریت سنگھ کی رومانوی ایکشن ڈرامہ فلم  ’’جیا جانکی نائیکا‘‘ کو ریلیز کے وقت ناقدین کی جانب سے کمزور ردِعمل ملا تھا جبکہ باکس آفس پر بھی یہ فلم ناکام ثابت ہوئی۔ ۴۲؍ کروڑ روپے کے بجٹ کے مقابلے میں فلم دنیا بھر سے صرف ۷۳ء۲۱؍ کروڑ روپے ہی کما سکی۔تاہم، گزشتہ نو برسوں میں اس فلم کے ہندی ڈب شدہ ورژن نے یوٹیوب پر تاریخ رقم کر دی ہے، جہاں اسے  ایک  ارب ( ایک بلین) سے زائد ویوز حاصل ہو چکے ہیں۔ اس کامیابی کے ساتھ ’’جیا جانکی نائیکا‘‘ یوٹیوب کی تاریخ میں ایک  ارب ویوز حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی فلم بن گئی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Boyapati Srinu (@boyapatisrinu_official)


 رکول  پریت کی جیا جانکی نائیکا  نے یوٹیوب پر ایک  ارب ویوز مکمل کر لیے
 اکھنڈا کے ہدایت کاربویاپتی سرینو  کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’جیا جانکی نائیکا‘‘ کی کہانی گگن اور  سویٹی  کے گرد گھومتی ہے، جو ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، مگر سویٹی کے والد کی مخالفت کے باعث انہیں ایک دوسرے سے الگ ہونا پڑتا ہے۔ بعد ازاں، گگن ایک خاندان کو غنڈوں سے بچاتے ہوئے انجانے میں سویٹی کی جان بھی بچا لیتا ہے اور اس کی حفاظت کا عہد کرتا ہے۔
اس تیلگو فلم کو ہندی میں ’’ خونخوار‘‘ کے نام سے ڈب کیا گیا، جہاں اسے یوٹیوب پر ایک  ارب سے زیادہ ویوز ملے۔ یہ کامیابی ہندی بولنے والے علاقوں میں جنوبی  ہندوستانی ڈب شدہ ایکشن فلموں کی غیر معمولی مقبولیت کی عکاسی کرتی ہے۔ اسی مقبولیت کی بدولت حالیہ برسوں میں کئی نام نہاد پین انڈیا  فلموں نے ہندی باکس آفس پر بھی شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:عامرخان کا ’’لگان‘‘ کے۲۵؍ سال مکمل ہونے پر میلبورن کا دورہ


ہدایت کار بویاپتی سرینو کا ردِعمل
فلم ’’جیا جانکی نائیکا‘‘ کی تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بویاپتی سرینو نے انسٹاگرام پر لکھا ’’ ایک ارب ویوز۔۱۰۰۰؍ ملین دل۔ ۱۰۰؍کروڑ جذبات۔ ایک فلم۔ دنیا کی پہلی فلم جس نے یہ ناقابلِ یقین سنگِ میل حاصل کیا۔ جیا جانکی نائیکا (خونخوار) کو ہمیشہ یادگار بنانے  پر آپ سب کا شکریہ۔ یہ کامیابی آپ سبھی کی ہے۔ آپ کی بے پناہ محبت اور مسلسل حمایت کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ ‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ :میکسیکو نے ۴۰؍ سال بعد ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی


رکول  پریت کا پیغام
مرکزی کردار ادا کرنے والی رکول  پریت سنگھ  نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا’’ شکریہ! آپ کی محبت اور حمایت نے ’’جیا جانکی نائیکا‘‘ کو ایک یادگار سفر بنا دیا۔ ‘‘ فلم میں جگپتی بابو، ترون اروڑا، پراگیا جیسوال، سرتھ کمار، نندو، سمن، جے پرکاش اور وانی وشواناتھ بھی اہم کرداروں میں نظر آئے، جبکہ اس کی موسیقی معروف موسیقار دیوی سری پرساد (ڈی ایس پی)  نے ترتیب دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK