Inquilab Logo

۲۲؍ جنوری کو ملک بھر کے سرکاری دفاتر اور اداروں میں آدھے دن کی چھٹی

Updated: January 18, 2024, 6:51 PM IST | Ayodhya

ایودھیا کی پرسونل منسٹری نے اعلان کیا ہے کہ ۲۲؍ جنوری کو رام مندر کی افتتاحی تقریب کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سرکاری اداروں اور دفاتر کو آدھے دن کی چھٹی دی جائے۔ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین بھی تقریب میں شرکت کر سکیں۔

Ayodhya has been converted into a military cantonment. Photo: PTI
ایودھیا کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

ایودھیا کی پرسونل منسٹری نے آرڈر جاری کئے ہیں کہ ۲۲؍ جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر آدھے دن تک بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ ۲۲؍ جنوری کو ہی بھگوان رام کی مورتی کی پرن پرتشٹھا تقریب بھی منعقد کی گئی ہے جسے وزیر اعظم نریندر مودی انجام دیں گے۔ مرکز کے تمام سرکاری اداروں کو جو حکم جاری کیا گیا ہے اس میں لکھا ہے کہ بھگوان رام کی مورتی کی پرن پرتشٹھا تقریب ۲۲؍ جنوری کو ملک بھر میں منائی جائے گی۔ تمام ملازمین اس تقریب میں شرکت کر سکیں اس لئے ۲۲؍ جنوری کو ملک بھر میں تمام سرکاری دفاتر، حکومتی ادارے اور سرکاری صنعتیں آدھے دن تک بند رہیں گے۔ ریاستی مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے اس ضمن میں کہا کہ بڑے پیمانے پر لوگوں کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے ملک بھر میں لوگوں کی طرف سے بہت سے مطالبات تھے جنہیں مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ ۲۲؍ جنوری کو تمام سرکاری ادارے دوپہر ڈھائی بجے تک بند رہیں گے۔
 واضح رہے کہ ۲۲؍ جنوری کو ملک بھر میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کا جشن منایا جائے گا جس کیلئے اترپردیش حکومت نے ۲۲؍ جنوری کو اترپردیش میں تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم،تقریب میں کئی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ دوسری جانب کانگریس کے کئی لیڈران نے تقریب میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ کانگریس کے مطابق یہ بی جے پی کا لوک سبھا انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے سیاسی پروجیکٹ ہے۔ ممتا بنرجی نے بھی تقریب میں شرکت سے انکار کیا ہے اور ۲۲؍ جنوری کو پورے کلکتہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK