Inquilab Logo Happiest Places to Work

انگلینڈ میں سیریز برابر کرنے کے بعد ٹیم انڈیا وطن واپس

Updated: August 06, 2025, 7:15 PM IST | Mumbai

واشنگٹن سندر امپیکٹ پلیئربنے۔ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں-

Team India. Photo:INN
ٹیم انڈیا۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف پانچواں ٹیسٹ جیت کر سیریز۲۔۲؍ سے برابر کر دی، لیکن جیت کے بعد ٹیم انڈیا نے زیادہ جشن نہیں منایا۔ کھلاڑیوں نے پیر کو میچ کے بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارا اور منگل کی صبح الگ الگ بیچوں میں ہندوستان روانہ ہوئے اور  بدھ کو وطن پہنچے۔ محمد سراج سمیت کئی کھلاڑی منگل کو پرواز کے ذریعے دبئی پہنچے جہاں سے وہ اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوئے۔
عرشدیپ اور پرسدھ خاندان کے ساتھ ٹور پر  
میچ ختم ہونے کے تقریباً ۴؍ گھنٹے بعدعرشدیپ سنگھ اور پرسدھ کرشنا اپنے اہل خانہ کے ساتھ لندن کی سڑکوں پر گھومتے ہوئےنظر آئے۔ سیریز میں موقع نہ ملنے والے کلدیپ یادو سابق کھلاڑی پیوش چاؤلہ کے ساتھ نظر آئے۔ بمراہ کو پہلے راحت کے طور پر ٹیم سے  ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:انگلش آل راؤنڈر معین علی نے سراج کی پزیرائی کی
 کوئی خاص جشن نہیں تھا
 بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق کوئی خاص جشن نہیں منایا گیا۔ یہ سیریز کافی طویل اور تھکا دینے والی تھی۔ کھلاڑی اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار رہے تھے۔ زیادہ تر کھلاڑی  ہندوستان آ چکے ہیں، کچھ چھٹیوں پر ہیں۔ اب ٹیم انڈیا کا اگلا چیلنج اگلے ماہ یو اے ای میں ہونے والا ایشیا کپ ہوگا۔
واشنگٹن سندر `امپیکٹ پلیئر بن گیا
پانچویں ٹیسٹ میں ہندوستان کی سنسنی خیز۶؍ رن  سے جیت کے بعد، واشنگٹن سندر کو امپیکٹ پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ محمد سراج، شبھ من گل اور رویندر جڈیجا بھی دوڑ میں تھے لیکن سندر کی کارکردگی نے انہیں آگے رکھا۔ سندر نے سیریز میں لگاتار چار ٹیسٹ کھیلے۔ انہوں نے مجموعی طور پر۲۸۴؍ رن  بنائے جس میں ایک نصف سنچری اور ایک شاندار سنچری شامل تھی۔ انہوں نے بولنگ  میں۷؍ وکٹ بھی حاصل کئے۔ ڈریسنگ روم میں منعقدہ میڈل تقریب کے دوران رویندر جڈیجا نے خود سندر کا نام لیا اور گلے مل کر انہیں میڈل دیا۔
سبھی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا - کوچ گوتم گمبھیر
ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کہا کہ  `میں بہت خوش ہوں۔  پوری ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایک شخص کا نام لینا مشکل ہے، شبھ من، سراج، سب نے شاندار کرکٹ کھیلا۔   گمبھیر نے گل کی کپتانی کے تعلق سے کہاکہ  `انہوں    نے بہترین کام کیا ہے اور وہ ہندوستانی کرکٹ کے لیے اچھی چیزیں کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK