ہندوستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ آج پہلی تراویح ہوگی جبکہ کل پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج یعنی بدھ کو سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک میں پہلا روزہ ہے۔
EPAPER
Updated: February 18, 2026, 7:29 PM IST | Mumbai
ہندوستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ آج پہلی تراویح ہوگی جبکہ کل پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج یعنی بدھ کو سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک میں پہلا روزہ ہے۔
مرکز رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد ، ممبئی اور دہلی نے رمضان المبارک ۱۴۴۷ء کا چاند نظر آگیا ہے۔ ہندوستان میں کل پہلا روزہ ہوگا۔ امارت شرعیہ بہار، ادیشہ اور جھارکھنڈ نے بھی رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ شعبان المعظم ۲۹؍ دنوں کا ہوا۔ پٹنہ اور اس کے اطراف میں چاند نظر نہیں آیا البتہ رانچی، لوہر دگا، چترا، سیئسی، نوادہ، دربھنگہ، گیا، ڈہری اون سون و دیگر مقامات میں چاند نظر آیا جس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ۱۹؍ فروری ۲۰۲۶ء (جمعرات) کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ قرار پائی۔ تمام مسلمان ۱۹؍ فروری کو پہلا روزہ رکھیں گے۔