Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنبیر کپور نے زمین خریدی، گاؤں والوں نے کہا:اب مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا

Updated: July 16, 2026, 8:04 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ایک بڑے رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے باعث خبروں میں ہیں۔ مہاراشٹر کے ضلع پونے کے قریب زمین خریدنے کے بعد اب اس سودے پر مقامی دیہاتیوں کا ردِعمل بھی سامنے آیا ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور کی اس سرمایہ کاری سے علاقے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔

Ranbir Kapoor.Photo:INN
رنبیر کپور۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ایک بڑے رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے باعث خبروں میں ہیں۔ مہاراشٹر کے ضلع پونے کے قریب زمین خریدنے کے بعد اب اس سودے پر مقامی دیہاتیوں کا ردِعمل بھی سامنے آیا ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور کی اس سرمایہ کاری سے علاقے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:میسی نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ جس بچے کو انہوں نے نہلایا ،وہ فائنل میں ان کا مقابلہ کریگا


 مقامی افراد نے کہا کہ اگر رنبیر کپور اس زمین پر گھر، فارم ہاؤس، ہوٹل یا کوئی اور تعمیراتی منصوبہ شروع کرتے ہیں تو اس سے آس پاس کے لوگوں کو روزگار ملے گا۔ تعمیراتی سرگرمیوں سے مزدوروں، مقامی دکانداروں اور دیگر افراد کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ مستقبل میں اگر یہاں کوئی تجارتی منصوبہ شروع ہوتا ہے تو گاؤں کے نوجوانوں کے لیے بھی ملازمتوں کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔
دیہاتیوں نے مزید کہا کہ اس وقت گاؤں کے بہت سے لوگ روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ اگر رنبیر کپور کی زمین پر کوئی بڑا منصوبہ تیار ہوتا ہے تو باہر جانے والے کئی افراد واپس اپنے گاؤں آ کر کام کر سکیں گے۔سی آر ای میٹرکس  کے پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق  رنبیر کپور نے پونے کے مُلشی تعلقہ کے گاؤں پمپری میں ایک دوسرے سے متصل چار پلاٹ خریدے ہیں۔ یہ سودا ۳۰؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو رجسٹر ہوا تھا۔ ان چاروں پلاٹس کا مجموعی رقبہ تقریباً۱۰۴۰۰۰؍ مربع میٹر یعنی۷ء۲۵؍ ہے۔
دستاویزات کے مطابق سب سے بڑا پلاٹ ۴۳۸۰۰؍  مربع میٹر  پر مشتمل ہے، جسے ۰۷ء۷؍ کروڑ روپے میں خریدا گیا۔ اس کے علاوہ ۲۹۹۰۰؍  مربع میٹر  کا دوسرا پلاٹ ۶۲ء۴؍ کروڑ روپے۲۱۴۰۰؍ مربع میٹر  کا تیسرا پلاٹ۳۱ء۳؍ کروڑ روپے  اور۸۹۰۰؍ مربع میٹر  کا سب سے چھوٹا پلاٹ ۳۹ء۱؍کروڑ روپے  میں خریدا گیا۔ چاروں پلاٹس ایک دوسرے سے متصل ہیں۔ اس خریداری پر رنبیر کپور نے۱۳ء۸۲؍  لاکھ روپے  اسٹامپ ڈیوٹی بھی ادا کی ہے۔ تاہم، اس پورے سودے کے حوالے سے رنبیر کپور یا ان کی ٹیم کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:سہیل خان کا انکشاف: میں اپنے بیٹے کا نام رام خان رکھنا چاہتا تھا


واضح رہے کہ اس سے قبل رنبیر کپور نے ایودھیا  میں بھی زمین خریدی تھی۔ اداکار نے ’’دی سَریو‘‘ نامی پریمیم پروجیکٹ میں تقریباً۳۱ء۳؍ کروڑ روپے مالیت کا ایک پلاٹ خریدا تھا۔ تقریباً۲۱۳۴؍ مربع فٹ  پر مشتمل یہ پلاٹ دریائے سر یو کے کنارے تعمیر ہونے والی ۷۵؍ پر محیط ٹاؤن شپ کا حصہ ہے، جہاں کلب ہاؤس سمیت جدید طرزِ زندگی کی مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK