Inquilab Logo Happiest Places to Work

تمنا بھاٹیا نے لندن میں فلم ’’راگنی‘‘کی شوٹنگ شروع کر دی

Updated: July 16, 2026, 9:09 PM IST | Mumbai

بالاجی موشن پکچرز نے اپنی آئندہ ڈیٹ نائٹ ہارر انٹرٹینر فلم’’راگنی ۳‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ تمنا بھاٹیا کی مرکزی اداکاری والی یہ فلم لندن میں فلور پر جا چکی ہے اور ۲۰۲۷ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Tamnnah Bhatia.Photo:INN
تمنا بھاٹیا۔ تصویر:آئی این این

بالاجی موشن پکچرز نے اپنی آئندہ ڈیٹ نائٹ ہارر انٹرٹینر فلم’’راگنی ۳‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ تمنا بھاٹیا کی مرکزی اداکاری والی یہ فلم لندن میں فلور پر جا چکی ہے اور ۲۰۲۷ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ ہدایتکار  ششانک گھوش  کی ہدایت میں بننے والی ’’راگنی ۳‘‘ مقبول ہندوستانی ہارر فرنچائز کو ایک نئے اور سنسنی خیز انداز میں پیش کرے گی۔ ہارر، رومانس اور غیر متوقع موڑوں کا منفرد امتزاج اس فلم کو نئی پہچان دے گا، جبکہ فرنچائز کی خاص پہچان بننے والا سسپنس اور سنسنی بھی برقرار رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان نے سب سے پہلے سمجھ لی تھی سوناکشی اور ظہیر کی لو اسٹوری


تمنا بھاٹیا نے فلم کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ لندن میں شروع کر دی ہے۔ کمرشیل فلموں اور مضبوط کرداروں کے درمیان بہترین توازن قائم کرنے والی تمنا اس بار ایک ایسے کردار میں نظر آئیں گی جو نہ صرف پراسرار ہوگا بلکہ مکمل طور پر غیر متوقع بھی۔ یہی وجہ ہے کہ ’’راگنی۳‘‘ ان کے سب سے زیادہ منتظر فلمی منصوبوں میں شمار کی جا رہی ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز کی پہلی اور واحد پسند تمنا بھاٹیا تھیں کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ ہارر، رومانس اور مزاح کے اس منفرد امتزاج کو پردۂ سیمیں پر وہی سب سے مؤثر انداز میں پیش کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:سندھو نے ہان یو کو شکست دے کر جاپان اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی


ایکتا کپور کی  بالاجی موشن پکچرز ، جو بالاجی ٹیلی فلمز لمیٹڈ  کا ایک ڈویژن ہے، کے بینر تلے بننے والی ’’راگنی۳‘‘ کی شوٹنگ اس وقت لندن میں جاری ہے۔ فلم کی باقی کاسٹ اور کہانی سے متعلق دیگر تفصیلات آئندہ چند ماہ میں سامنے لائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK