۲؍ سال سے بننے والی فلم ’’دھرندھر ‘‘ کا ٹریلر منگل کو جاری کردیا گیا ۔ اس ٹریلر میں فلم کے سبھی مرکزی کرداروں کے بارے میں مختصراً معلومات فراہم کی گئی لیکن رنویر سنگھ کے کیریکٹر کے بارے میںمعلومات فراہم نہیں کی گئی۔
EPAPER
Updated: November 18, 2025, 5:03 PM IST | Abdul Karim Qasim Ali | Mumbai
۲؍ سال سے بننے والی فلم ’’دھرندھر ‘‘ کا ٹریلر منگل کو جاری کردیا گیا ۔ اس ٹریلر میں فلم کے سبھی مرکزی کرداروں کے بارے میں مختصراً معلومات فراہم کی گئی لیکن رنویر سنگھ کے کیریکٹر کے بارے میںمعلومات فراہم نہیں کی گئی۔
۲؍ سال سے بننے والی فلم ’’دھرندھر ‘‘ کا ٹریلر منگل کو جاری کردیا گیا ۔ اس ٹریلر میں فلم کے سبھی مرکزی کرداروں کے بارے میں مختصراً معلومات فراہم کی گئی لیکن رنویر سنگھ کے کیریکٹر کے بارے میںمعلومات فراہم نہیں کی گئی۔رنویر سنگھ کی فلم ’’دھرندھر ‘‘ سنجے دت، اکشے کھنہ، ارجن رامپال اور آر مادھون نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ اس فلم کے ذریعہ سارہ ارجن بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں اور انہوںنے رنویرسنگھ کے مقابل اہم رول نبھایا ہے۔ ٹریلر لانچ کے موقع پر سنجے دت اور اکشے کھنہ کے علاوہ پوری اسٹار کاسٹ موجود تھی اور سبھی اسٹیج پر موجو دتھے۔
Tum Logon Ke Patakhe Khatm Hogaye Ho Toh Mai Dhamaka Shuru Karu!#DhurandharTrailer Out Now!
— Jio Studios (@jiostudios) November 18, 2025
🔗 - https://t.co/sEbRdYq9y6
In Cinemas 5th December.@RanveerOfficial #AkshayeKhanna @duttsanjay @ActorMadhavan @rampalarjun #SaraArjun @bolbedibol @AdityaDharFilms #JyotiDeshpande… pic.twitter.com/jTDvcEPPPW
ٹریلر کے بارے میں بات کریں تو اس کاآغاز ارجن رامپال کے منظر سے شروع ہوتاہے جو اس فلم میں آئی سی آئی افسر میجر اقبال کا کردار نبھایاہے اور انہیں موت کا فرشتہ قرا ر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد اکشے کھنہ کے کیریکٹر رحمان ڈکیت کی باری آتی ہے جنہیں انتہائی شدت پسند بتایا گیاہے۔ ان دونوں کے بعد سنجے دت کے کیریکٹر ایس پی چودھری اسلم کے بارے میں بتایا گیا ہےجوکہ خون کی ہولی کھیلتے ہوئے نظرآتا ہے۔ آر مادھون کا کردار ہندوستانی بتایا گیا ہے جس کا نام اجے سانیال ہے جوکہ ملک کے نیشنل سیکوریٹی مشیر اجیت ڈووال کے کافی قریب ہے۔ اس کے بعد ٹریلر میں صرف اور صرف ایکشن اور گولہ بارود اور بندوقیں ہی بتائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:جیو فائنانس ایپ پر صارفین بیک وقت اپنے تمام بینک کھاتوں کی تفصیلات دکھائے گا
ٹریلر لانچ کے موقع پرباندرہ کے نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں رنویر سنگھ کے مداح بھی موجود تھے جو بالی ووڈ ادا کار پزیرائی کررہے تھے۔ ٹریلر سے کہانی کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے لیکن یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی رسہ کشی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ٹریلر لانچ کے موقع پر سبھی اداکاروں نے ایک دوسرے کی تعریف کی اور ایک دوسرے کے کام کو پسند کیا۔