یہ تاثر دیتا ہے کہ بصورت دیگر گاڑی جلد بک نہیں ہوگی، دیگر ایپس کو بھی اس سے فوری طور پر باز آجانے کی ہدایت۔
EPAPER
Updated: September 17, 2026, 1:02 PM IST | Agency | New Delhi
یہ تاثر دیتا ہے کہ بصورت دیگر گاڑی جلد بک نہیں ہوگی، دیگر ایپس کو بھی اس سے فوری طور پر باز آجانے کی ہدایت۔
صارفین کے حقوق سے متعلق’’سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھاریٹی(سی سی پی اے)نے ریپیڈو پر۱۰؍لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اتھاریٹی نے اپنی جانچ میں پایا ہے کہ ریپیڈو ایپ رائیڈ بک کرنے کے وقت غلط طریقے استعمال کررہاتھا۔ کمپنی صارفین سے پری رائیڈ ٹِپنگ یعنی رائیڈ شروع ہونے سے پہلے ٹِپ مانگ رہی تھی۔ اس کے علاوہ ڈائنامک پرائسنگ سے متعلق بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں۔ کمپنی ایپ کے ڈیزائن کے ذریعے ایسا ماحول بناتی تھی، جس سے صارف پر زیادہ رقم ادا کرنے کا دباؤ پڑتا تھا۔جب صارف ایپ پر رائیڈ بک کرتا تھا تو ایپ پہلے ایک مقررہ کرایہ دکھاتا۔ بکنگ کا عمل شروع ہوتے ہی مختلف پیغامات آنے لگتےکہ ’’آپ جتنا زیادہ کرایہ ادا کریں گے، رائیڈ ملنے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہوگا۔‘‘ یہ پیغام بھی آتا ہے کہ ’’ڈرائیور۶۰؍ روپے میں رائیڈ قبول نہیں کررہے ہیں،۱۰، ۲۰، ۳۰؍ روپے بڑھا کر دیکھیں۔‘‘ ’’سی سی پی اے ‘‘ نے مانا ہے کہ یہ صارفین کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھئے:یوپی آئی پر فیس سے تاجر برہم، نقد لین دین کو ترجیح دینے کا اعلان کیا
اس بیچ مرکزی حکومت نے تمام کیب ایگریگیٹر ایپس کو رائیڈ بک ہونے سے پہلے ٹِپ مانگنے کا اختیار ختم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حکومت نے اس عمل کو گمراہ کن اور غیر منصفانہ تجارتی طریقہ قرار دیا ہے۔’’سی سی پی اے کی سربراہ ندھی کھرے نےکہا کہ صارفین سے رائیڈ شروع ہونے سے پہلے ڈرائیور کو ٹِپ دینے کیلئے کہا جارہا تھا۔ بعض ایپس پر صارفین کو یہ تاثر دیا جاتا تھا کہ ٹِپ ادا نہ کرنے کی صورت میں رائیڈ ملنے کا امکان کم ہوجائے گا۔‘‘