راشٹرنیتی پروگرام کے تحت اب دہلی کے اسکولوں میں آر ایس ایس کے بارےمیں پڑھایا جائے گا، اس کے علاوہ اس پروگرام کے تحت جنگ آزادی ، اور جمہوری اقدار کے متعلق بھی اسباق شامل کئے گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 01, 2025, 9:04 PM IST | New Delhi
راشٹرنیتی پروگرام کے تحت اب دہلی کے اسکولوں میں آر ایس ایس کے بارےمیں پڑھایا جائے گا، اس کے علاوہ اس پروگرام کے تحت جنگ آزادی ، اور جمہوری اقدار کے متعلق بھی اسباق شامل کئے گئے ہیں۔
راشٹرنیتی پروگرام کے تحت اب دہلی کے اسکولوں میں آر ایس ایس کے بارےمیں پڑھایا جائے گا، اس کے علاوہ اس پروگرام کے تحت جنگ آزادی ، اور جمہوری اقدار کے متعلق بھی اسباق شامل کئے گئے ہیں۔’’ راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ‘‘( آر ایس ایس) کے قیام کے ۱۰۰؍ سال پورے ہونے پردہلی کے اسکول میں آر ایس ایس کے اسباق متعارف کرائیں گے۔دہلی کے وزیر تعلیم آشیش سود نے منگل کو انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ نصاب، جسے ابھی حتمی شکل دی جا رہی ہے، میں آر ایس ایس کی ’’تاریخ، نظریہ اور سماجی سرگرمیوں‘‘کے اسباق شامل ہوں گے۔ آر ایس ایس کے اہم لیڈراور سماجی سرگرمیاں، نیز اس کی تاریخ، نصاب کا حصہ ہوں گی۔ ‘‘نہوں نے مزید کہا کہ مسودہ تیار ہونے کے بعد مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھئے: کانگریس نے سوشل میڈیا پر’ قابل اعتراض‘ پوسٹر شیئر کیا ،بی جے پی ناراض
۱۸؍ستمبر کو وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور وزیر تعلیم سود کے ذریعہ نمو ودیا اتسو کے دوران شروع کیا گیا `راشٹرنیتی پروگرام دہلی کے تمام سرکاری اسکولوں میں کنڈرگارٹن سے بارہویں جماعت تک چلے گا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس کورس میں ان موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا جس میں کیشو بلیرام ہیڈگیوار نے۱۹۲۵ء میں آر ایس ایس کی بنیاد اور تشکیل کیسے کی تھی۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی اور وزیر اعظم نریندر مودی جیسے آر ایس ایس سے جڑے سرکردہ لیڈروںکے تعاون کو بھی بیان کیا جائے گا۔
آر ایس ایس کے علاوہ، طلباء آزادی کے جنگجوؤں اور قوم پرست لیڈروں جیسے ویر ساورکر، شیاما پرساد مکھرجی، سردار ولبھ بھائی پٹیل، اور سبھاس چندر بوس کا ایک سیکشن کے تحت مطالعہ کریں گے جو ’’گمنام ہیروز‘‘ کے لیے وقف ہے۔طلباء ذیلی کمیٹیوں، یوتھ پارلیمنٹس، الیکٹورل لٹریسی کلبوں اور فیلڈ وزٹ میں حصہ لیں گے۔ `راشٹرنیتی کی کلاسیں ہر مہینے کے پہلے اور تیسرے ہفتہ کو مقرر کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: بریلی میں مولانا محسن رضا بھی گرفتار، مولانا توقیر رضا کے حامیوں کیخلاف بلڈوزر ایکشن
ایک سرکاری اسکول کے استاد نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ابھی تک کوئی کتابچہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ پروگرام کی نگرانی کرنے والے ایک پوسٹ گریجویٹ ٹیچر نے کہا، ’’اس وقت، اسکولوں میں کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔‘‘
ایک ذرائع نے پی ٹی آئی کو مزید کہا کہ اساتذہ کا دستورالعمل تیار کر لیا گیا ہے اور اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی ای آر ٹی) میں تربیتی سیشن جاری ہیں، لیکن ابھی یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے کہ کون سی کلاسیں پہلے نئے باب سیکھنا شروع کریں گی۔