• Thu, 02 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کانگریس نے سوشل میڈیا پر’ قابل اعتراض‘ پوسٹر شیئر کیا ،بی جے پی ناراض

Updated: October 01, 2025, 4:50 PM IST | Agency | Mumbai

لداخ میں جلتے ہوئے بی جے پی دفتر کے کارٹون پر برہم زعفرانی پارٹی نے پولیس میں شکایت درج کروائی ، اسے اشتعال انگیز قرار دیا۔

The cartoon that the BJP objects to. Photo: INN
وہ کارٹون جس پر بی جے پی کو اعتراض ہے۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر کانگریس کے ’ایکس ‘ ہینڈل اکاؤنٹ پر بی جے پی حکومت کے خلاف ایک متنازع پوسٹرشیئر کیا گیا ہے  جس سے بی جے پی ناراض ہے اور اس نے پولیس  میں شکایت درج کروائی ہے۔ بی جے پی  کارکن کی شکایت پر ممبئی پولیس نےنامعلوم شخص کے خلاف کیس درج کیا ہے۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پروائرل  کیا گیا یہ  پوسٹر نظم و نسق کیلئے مسئلہ پیدا  کر سکتا ہے اور فساد برپا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
بی جے پی کے سو شل میڈیا سیل کے کوآرڈی نیٹر پرکاش  گاڈے نے الزام لگا یا ہے کہ مہاراشٹر کانگریس کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایکس (ٹویٹر) پر بی جے پی حکومت کے خلاف متنازع پوسٹ وائرل کی گئی ہے۔  پولیس میںکی گئی شکایت کے ذریعہ متنازع پوسٹر کے سبب فساد برپا ہونے اور نظم و نسق کا مسئلہ پیدا ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیاہے ۔ اس شکایت کے بعد  پولیس نے نہ صرف نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج کیا ہے بلکہ ایکس ہینڈل سے متنازع پوسٹر حذف کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔
 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے متنازع پوسٹر میںاحتجاج کرتے ہوئے عوام کے ہاتھوں میں لداخ احتجاج ، اترا کھنڈ پیپر لیک احتجاج اور بہار ووٹ ادھیکار یاترا احتجاج  وغیرہ کا بینر دکھایا گیا ہے ۔ وہیں دوسری طرف پوسٹر میںیہ بھی دکھا گیا گیا ہےکہ بی جے پی کے دفتر میں آگ لگا دی گئی ہے ۔بعد ازیں مرین ڈرائیو پولیس نے بی جے پی کے سوشل میڈیا سیل کے کوآرڈی نیٹر پرکاش گاڈے کی شکایت پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج کر لیا ہے ۔واضح رہے کہ حال ہی میں لداخ کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وہاں احتجاج کیا گیا تھا۔ وہاں مظاہرین نے بی جے پی دفتر کو آگ لگا دی تھی۔ اسی منظر کو کانگریس کی جانب سے کارٹون کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ کانگریس ان دنوں لگاتار بی جے پی کے خلاف کارٹون اور میم  شیئر کر رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK