Inquilab Logo Happiest Places to Work

رتناگیری: چپلون میں مسلم خاندان نے اپنے گھر میں کام کرنے والی ہندو لڑکی کی شادی کروائی

Updated: May 21, 2025, 9:56 AM IST | Ratnagiri

عمران سیّد اور ان کی اہلیہ نےپرتیبھاکی شادی اسکے مذہب اور رسم و رواج کے مطابق کرائی اور انتظامات میں کوئی کمی ہونے نہیں دی

Imran Syed and his wife can be seen giving gifts to Pratibha`s groom.
پرتیبھا کے دلہے کو تحفہ دیتے ہوئےعمران سیّد اور ان کی اہلیہ دیکھے جاسکتے ہیں۔

یہاں کے گولکوٹ میں رہائش پزیر ایک مسلم خاندان نےبیٹی کی طرح پالی گئی  ہندو لڑکی کی شادی دھوم دھام سے کروائی  ہے۔سیّد خانوادہ کے اس اقدام کی پزیرائی ہورہی ہے اور اسے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کی بہترین مثال قراردیا جارہا ہے۔
 حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق عمران سیّد اور ان کی اہلیہ نے  اپنے گھر کام کرنے والی پرتیبھا کی  شادی کا نہ صرف پورا انتظام کیا بلکہ اس کا ’کنیا دان‘ بھی کیا ۔ بتایا گیا کہ پرتیبھا   عرف سونا کے والدین کااس وقت انتقال ہوا تھا جب وہ کمسن تھی۔ سیّد خانوادہ سے پرتیبھا کےتعلق  کچھ ایسا بنا کہ  پرتبیھا نے سید عمران  کے گھر بطور گھریلو ملازمہ کام شروع کیا۔ کچھ ہی  دنوں میں  وہ اس خاندان سےگھل مل گئی، سیّد خانوادہ نے بھی اسے ملازمہ کے بجائے اپنے گھر کا حصہ سمجھا  اور گھر میں بیٹی کی طرح برتاؤ کیا اور اس نے بھی ایک بیٹی کی طرح ہی ساری ذمہ داریوں کو سنبھال لیا اور کام کرنے لگی۔اس طرح دیکھے ہی دیکھتے ۱۶؍برس گزرگئے۔   شادی کا وقت آیا تو سید خانوادہ نے اچھا خاندان ڈھونڈکر وہاں  پرتیبھا کا رشتہ طے کرایا۔ ایک بھائی اور باپ کی طرح عمران سیّدنے ہونے والے دلہے اوراسکے خاندان کے متعلق مکمل تفصیلات حاصل کیں۔اتنا ہی نہیں  عمران اور ان کی اہلیہ نے والدین کا فرض نبھاتے ہوئے  اس کی شادی کا پورا خرچ اٹھایا۔ اس کے لئے  زیورات اورجہیز کا سامان خریدا۔ اتنا ہی نہیں   ہندو رسم رواج  کے ساتھ مطابق اسکی شادی کرائی گئی۔ سید عمران نے بتایا کہ’’ یہ شادی ایک رسم یا ملن نہیں ہے بلکہ  دو مذاہب،تہذیبو ں اور  دو سماج۔کے بیچ  بنی خلیج کو بھرنے کے ایک کامیاب کوشش ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ انسانیت کی خدمت ہی سب کچھ ہے اور خدمت سے خدا ملتا ہے۔‘‘  مہاراشٹر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی کئی مثالیں ملتی ہیں لیکن یہ ایک انوکھی مثال ہے۔بظاہر یہ شادی کی تقریب تھی لیکن اسکے پیچھے انسانیت اور ہندو مسلم اتحاد کا جو پیغام چھپا ہے وہ اگر سمجھ میں آجائے تو ہمارے ملک سے نفرت کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

ratnagiri Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK