Inquilab Logo Happiest Places to Work

روی کشن کا شو ’’معاملہ لیگل ہے‘‘ سیزن ۳، اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا

Updated: March 06, 2026, 5:15 PM IST | Mumbai

۲۰۲۴ءمیں کورٹ ڈراما سیریز ’’معاملہ لیگل ہے‘‘ کو لوگوں نے بے حد پسند کیا تھا۔ یہاں تک کہ یہ کئی دنوں تک نیٹ فلکس کی ٹاپ ۱۰؍ فہرست میں ٹرینڈ کرتا رہا۔ پچھلے کئی دنوں سے اس کے دوسرے حصے کے بارے میں کافی چرچے ہو رہے تھے۔ ایسے میں میکرز نے اب دوسرے سیزن کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

Maamla Legal Hai.Photo:INN
معاملہ لیگل ہے۔ تصویر:ائی این این

۲۰۲۴ءمیں کورٹ ڈراما سیریز ’’معاملہ لیگل ہے‘‘ کو لوگوں نے بے حد پسند کیا تھا۔ یہاں تک کہ یہ کئی دنوں تک نیٹ فلکس کی ٹاپ ۱۰؍ فہرست میں ٹرینڈ کرتا رہا۔ پچھلے کئی دنوں سے اس کے دوسرے حصے کے بارے میں کافی چرچے ہو رہے تھے۔ ایسے میں میکرز نے اب دوسرے سیزن کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز اپریل میں ریلیز ہوگی۔
اس سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار اور سیاست دان  روی کشن  نے کہا کہ ’’ مجھے  یقین نہیں ہو رہا کہ میں یہ کہہ رہا ہوں، لیکن میں کورٹ جانے کے لیے بہت ایکسائٹڈ ہوں۔ میں ناظرین کی اس محبت کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے۔ انہوں نے اس سیریز کے پہلے حصے پر بے حد پیار  دیا تھا۔‘‘
ہر معاملہ سنجیدہ ہوتا ہے
اداکار نے مزید کہا کہ ’’اس سیزن میں تیاگی خود کو ایک بہترین جج ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ یہاں ہر معاملہ سنجیدہ ہوتا ہے، مگر اس کا انداز بالکل منفرد ہوتا ہے۔ پڑپڑگنج کی عدالت کی اس دیوانگی کو ناظرین کے سامنے لانے کے لیے میں بے حد پُرجوش ہوں۔ جیسا کہ میں نے پہلے سیزن میں کہا تھا کہ یہ وکیل صرف عدالت کے لباس میں کالے ہیں، دل کے نہیں۔‘‘
اس بار اس  شو میں کوشا کپیلا  اور دنیش لال یادو  کا نیا تڑکا بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پہلے سیزن کے تمام پرانے ستارے بھی اس میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی جیت میں کئی کھلاڑیوں کا مشترکہ کردار

۳؍ اپریل کو  دوسرا سیزن آ رہا ہے
 ’’معاملہ لیگل ہے‘‘ کا پہلا سیزن  یکم مارچ۲۰۲۴ء کو نیٹ فلکس پر نشر ہوا تھا۔ اس شو کو پوشم پا پکچرز  نے پروڈیوس کیا تھا۔ اب ’’معاملہ لیگل ہے ۲‘‘ ۳؍ اپریل  کو نیٹ فلکس پر اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس کی جھلک لوگوں کو بہت پسند آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:اداکارہ شمی نے ہیروئن سے دادی نانی تک کے کردار ادا کئے


 آپ کو بتا دیں کہ اس شو میں  روی کشن  نے ایک وکیل کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کے بولنے کے انداز سے لے کر ان کی اداکاری تک  نے  مداحوں کا دل جیت لیا  تھا۔ اس کے علاوہ فلم ’’ لاپتہ لیڈیز‘‘ میں پولیس افسر کے کردار میں بھی انہوں نے لوگوں کو کافی متاثر کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK