Inquilab Logo Happiest Places to Work

گریش مہاجن کی ملاقات کے بعد روی کانت توپکر کی بھوک ہڑتال ختم

Updated: June 20, 2026, 12:55 PM IST | Ali Imran | Buldhana

ریاستی وزیرنے وعدہ کیا کہ جلد ہی کسان لیڈر کی ممبئی میں وزیر اعلیٰ سے اس معاملے پر میٹنگ کروائی جائے گی۔

Tupkar ended his hunger strike by drinking juice from his mother. Photo: INN
توپکر نے اپنی ماں کے ہاتھوں جوس پی کر بھوک ہڑتال ختم کی۔ تصویر: آئی این این

کسانوں کے مکمل قرض کی معافی سمیت مختلف زیر التوا مطالبات کیلئے کسان لیڈر روی کانت توپکر کی غیر معینہ بھوک ہڑتال ۵؍ ویں دن یعنی جمعہ کو ختم ہوگئی۔وزیر برائے آبی وسائل وزیر گریش مہاجن نے حکومت  کے نمائندے کے طور پر بلڈانہ پہنچ کر توپکر سے ملاقات کی اور اگلے چار پانچ دنوں میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کروانے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد، توپکر نے اپنی ماں اور وزیر مہاجن کے ہاتھوں جوس پی کر بھوک ہڑتال کو عارضی طور پر روک دیا۔

یہ بھی پڑھئے: دورۂ فرانس میں وزیر اعظم مودی نے نور عنایت خان کی قربانی کو یاد کیا

تاہم توپکر نے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چار دن میں مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم دوبارہ سڑکوں پر اترکر سخت احتجاج کریں گے۔ اس موقع پر گریش مہاجن نے صحافیوں کو بتایاکہ ریاستی حکومت کسانوں کے مسائل کے تئیں بہت حساس ہے۔ اگرچہ اسمبلی کا مانسون سیشن جاری ہے، لیکن روی کانت توپکر اور ان کے وفد کی ایک علاحدہ میٹنگ آئندہ ۴؍ یا ۵؍ دنوں میں ممبئی میں وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور قرض معافی کی شرائط کا تعین کرنے کیلئے بنائی گئی `پروین پردیسی کمیٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ہوگی۔ گریش مہاجن نے مزید کہا کہ توپکر کی میڈیکل رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی بھوک ہڑتال کی وجہ سے ان کے گردے اور شوگر کی سطح بہت کم ہوگئی تھی، جس سے ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔ مہاجن نے توپکر سے اپنی صحت کا خیال رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ کسی بھی تحریک کے لیڈرکی صحت بہت اہم ہوتی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے روی کانت توپکر نے وضاحت دی کہ، ’’ہم صرف حکومت کی درخواست اور اُن کی بات کا احترام کرتے ہوئے `بھوک ہڑتال روک رہے ہیں، لیکن ہماری لڑائی نہیں رکی ہے۔ ہم حکومت کو چار سے پانچ دن کا وقت دے رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ممبئی میں ہونے والی میٹنگ میں کسانوں کے مطالبات پر کوئی مثبت اور ٹھوس فیصلہ نہیں ہوتا ہے تو مہاراشٹر بھر میں جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے انتہائی جارحانہ انداز میں سڑکوں پر احتجاج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر توپکر نے کسانوں کے مسائل اور مطالبات تفصیلی طور پر گریش مہاجن کے سامنے پیش کئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK