Inquilab Logo

قرآن پاک کا نسخہ نذرِ آتش کرنے کیخلاف رضا اکیڈمی کے وفد کی ناروے کی سفیر سے ملاقات

Updated: December 09, 2019, 11:25 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ناروے میں قرآن کریم کا نسخہ نذرِ آتش کرنے کے خلاف صدائے احتجاج بلندکرنے کے بعد بدھ کورضااکیڈمی کی جانب سے ایک وفد نے ناروے کی سفیرمس این اولیسٹیڈ اور نائب کونسل جنرل سے ان کے دفتر میں صبح ۱۱؍بجے ملاقات کی

رضااکیڈمی کا وفد ناروے کی سفیر مس این اولیسٹیڈ کو میمورنڈم دیتے ہوئے۔
رضااکیڈمی کا وفد ناروے کی سفیر مس این اولیسٹیڈ کو میمورنڈم دیتے ہوئے۔

ممبئی :  ناروے میں قرآن کریم کا نسخہ نذرِ آتش کئے جانے کے خلاف صدائے احتجاج بلندکرنے کے بعد بدھ کو رضا اکیڈمی کی جانب سے ایک وفد نے ناروے کی سفیر مس این اولیسٹیڈ اور نائب کونسل جنرل سے ان کے دفتر میں صبح ۱۱؍بجے ملاقات کی۔ ناروے میں کلام ِ الٰہی کے نسخے کو جلانے کی مذموم جرأت ’ایس آئی اواین ‘نام کی تنظیم سے وابستہ ایک شخص کے ذریعے کی گئی تھی ۔ دورانِ ملاقات ناروے کی سفیر کوایک میمورنڈم دیا گیا جس میں مذکورہ تنظیم پر پابندی عائد کرنے ، گستاخی کرنے والے شخص کو سخت ترین سزا دینے اورآئندہ ایسی سنگین واردات پرقدغن لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ملاقات کے دو ران ناروے کی سفیرمس این اولیسٹیڈ نے کہا کہ’’ آپ کا یہ خط ہم اپنے ملک کے سربراہ کوبھیج دیں گے۔ ہمارے ملک میں ہرایک کوآزادیٔ اظہار رائے کا حق حاصل ہے مگر اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ کسی کی توہین کی جائے ۔ ‘‘
وفد میں محمد سعید نوری (جنرل سیکریٹری رضا اکیڈمی )، مولانا خلیل الرحمٰن نوری ، مولانا عباس رضوی، مولانا خلیل اللہ سبحانی اور فیروز عثمان شامل تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK