آربی آئی نے بینکوں کو اے ٹی ایم سے ۱۰۰؍ اور ۲۰۰؍ کے نوٹ جاری کرنے کی ہدایت دی، مرکزی بینک نے ستمبر۲۰۲۵ء تک۷۵؍ فیصد اور مارچ ۲۰۲۶ء تک۹۰؍ فیصد اے ٹی ایم کو اس قابل بنانے کی حتمی تاریخ دی ہے۔
EPAPER
Updated: April 30, 2025, 10:05 PM IST | New Delhi
آربی آئی نے بینکوں کو اے ٹی ایم سے ۱۰۰؍ اور ۲۰۰؍ کے نوٹ جاری کرنے کی ہدایت دی، مرکزی بینک نے ستمبر۲۰۲۵ء تک۷۵؍ فیصد اور مارچ ۲۰۲۶ء تک۹۰؍ فیصد اے ٹی ایم کو اس قابل بنانے کی حتمی تاریخ دی ہے۔
بھارتی ریزرو بینک (آر بی آئی) نے بینکوں اور وائٹ لیبل اے ٹی ایم آپریٹرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوام کو۱۰۰؍ اور۲۰۰؍ روپے کے نوٹوں کی زیادہ دستیابی یقینی بنانے کیلئے اپنے اے ٹی ایم کو ان ڈینومینیشنز کے نوٹ جاری کرنے کے قابل بنائیں۔ بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ہدایت کو مرحلہ وار نافذ کریں۔ پیر کو جاری کردہ ایک سرکلر میں آر بی آئی نے کہاکہ ’’ عوام کو اکثر استعمال ہونے والے نوٹوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام بینک اور وائٹ لیبل اے ٹی ایم آپریٹریقینی بنائیں کہ ان کے اے ٹی ایم ۱۰۰؍ اور۲۰۰؍ روپے کے نوٹ باقاعدگی سے جاری کریں۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’سی ڈبلیو جی‘ گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کومنی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا
مرکزی بینک نے بینکوں کو۳۰؍ ستمبر۲۰۲۵ء تک کی حتمی تاریخ دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ اس وقت تک کم از کم ۷۵؍فیصد اے ٹی ایم میں سے ہر ایک کے ایک کیسٹ سے۱۰۰؍ اور۲۰۰؍ روپے کے نوٹ جاری ہونے چاہئیں۔ مزید یہ کہ۳۱؍ مارچ۲۰۲۶ء تک۹۰؍ فیصد اے ٹی ایم کو کم از کم ایک کیسٹ سے ایسے نوٹ جاری کرنے چاہئیں۔ واضح رہے کہ اکثر اے ٹی ایم سے رقم نکالتے وقت صرف۵۰۰؍ روپے کے نوٹ ملتے ہیں، جو چھوٹے لین دین کیلئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ گزشتہ مہینے، آر بی آئی نے یکم مئی سے اے ٹی ایم فی کو۲؍ روپے بڑھا کر۲۳؍ روپے فی ٹرانزیکشن کر دیا تھا، جو اے ٹی ایم نیٹ ورک کے ذریعے طے کیا جائے گا۔ فنانشل ٹرانزیکشن کیلئے انٹرچینج۱۷؍ روپے سے بڑھا کر۱۹؍ روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ نان فنانشل ٹرانزیکشن کیلئے یہ ۷؍ روپے ہے۔ ان ٹرانزیکشن پر جی ایس ٹی الگ سے نافذ ہوگا۔