کپتان اسمرتی مندھانا (۸۷) اور جارجیا وال (۹۷) کی دھواں دھار نصف سنچریوں کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے ویمنز پریمیئر لیگ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں دہلی کیپیٹلز کو۶؍ وکٹوں سے ہرا کر دوسری بار خطاب اپنے نام کر لیا۔
EPAPER
Updated: February 06, 2026, 11:44 AM IST | New Delhi
کپتان اسمرتی مندھانا (۸۷) اور جارجیا وال (۹۷) کی دھواں دھار نصف سنچریوں کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے ویمنز پریمیئر لیگ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں دہلی کیپیٹلز کو۶؍ وکٹوں سے ہرا کر دوسری بار خطاب اپنے نام کر لیا۔
کپتان اسمرتی مندھانا (۸۷) اور جارجیا وال (۹۷) کی دھواں دھار نصف سنچریوں کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے ویمنز پریمیئر لیگ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں دہلی کیپیٹلز کو۶؍ وکٹوں سے ہرا کر دوسری بار خطاب اپنے نام کر لیا۔ ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں آر سی بی نے۴؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۰۴؍ رنز کا ہمالیہ جیسا ہدف دو گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔
ہدف کے تعاقب میں آر سی بی کا آغاز مایوس کن رہا جب دوسرے ہی اوور میں گریس ہیرس (۹) پویلین لوٹ گئیں۔ تاہم، اس کے بعد کپتان اسمرتی مندھانا اور جارجیا وال نے محاذ سنبھالا اور دہلی کے گیند بازوں کی جم کر دھلائی کی۔ دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے ۱۶۵؍ رنز کی ریکارڈ ساز شراکت داری قائم ہوئی جس نے جیت کی بنیاد رکھی۔آخری لمحات میں جب مندھانا اور ریچا گھوش آؤٹ ہوئیں تو میچ میں کچھ سنسنی پیدا کی، لیکن رادھا یادو نے ۵؍ گیندوں پر۱۲؍ رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔جارجیا وول نے ۵۴؍ گیندوں پر۱۴؍ چوکوں کی مدد سے۷۹؍ رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔مندھانا نے ۴۱؍گیندوں پر ۱۲؍ چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے ۸۷؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی رادھا یادو نے پانچ گیندوں پر ناقابلِ شکست ۱۲؍رنز بنائے، جبکہ این ڈی کلارک پانچ گیندوں پر سات رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
یہ بھی پڑھئے:فیشن برانڈ ’زارا‘ پرانتہا پسند اسرائیلی وزیر کو انتخابی امدادی فنڈ دینے کا الزام
دہلی کیپیٹلز کی جانب سے شنیل ہینری نے دو وکٹ حاصل کیے، جبکہ منو مانی اور نندنی شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دہلی کیپیٹلز نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۰۳؍رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا تھا۔آر سی بی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا،لزیل لی اور شفالی ورما نے ٹیم کو تیز آغاز فراہم کیا اور پہلے وکٹ کے لیے ۴۹؍ رنز جوڑے۔ شفالی ورما ۱۳؍ گیندوں پر ۲۰؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جبکہ لزیل لی نے ۳۰؍ گیندوں پر۳۷؍ رنز کی اننگز کھیلی۔اس کے بعدجیمیمہ روڈریگز نے محاذ سنبھالا اور میدان کے چاروں طرف دلکش شاٹس کھیلے۔ انہوں نے محض ۳۷؍ گیندوں پر ۸؍ چوکوں کی مدد سے ۵۷؍ رنز بنائے، جس نے ٹیم کے اسکور کو رفتار دی۔
یہ بھی پڑھئے:پنجاب میں گردوارہ کے باہر عام آدمی پارٹی کے لیڈر لکی اوبرائے کو گولی ماری گئی
آخری اوورز میں لورا وولوارڈٹ ۴۴؍ رنز، ۲۵؍ گیندیں) اور شنیل ہنری ( ۳۵؍رنز) نے آر سی بی کے گیند بازوں کی جم کر دھلائی کی۔ دہلی نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں۴؍وکٹ کے نقصان پر ۲۰۳؍ رنز کا ہمالیائی مجموعہ ترتیب دیا۔
بنگلورو کی جانب سے اروندھتی ریڈی، این ڈی کلارک اور سایلی ساتگھارے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیے یہ جیت اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ انہوں نے دوسری بار اس باوقار ٹرافی پر قبضہ جمایا ہے۔ ٹیم کی اس کامیابی پر شائقینِ کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔