• Sun, 08 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایم پی ایس سی امتحان کیلئے ریکارڈ۱۶؍ہزار اسامیوں کا اعلان

Updated: November 08, 2026, 10:49 AM IST | Mumbai

پہلے ۵؍ہزار ۷۰۷؍اسامیوں کا اعلان کیا گیا تھا، اس میں۱۱؍ہزار ۱۰؍اسامیوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

A large number of candidates will get job opportunities. Photo: INN
بڑی تعداد میں امیدواروں کو ملازمت کا موقع مل سکےگا۔ تصویر: آئی این این

ریاست میں مسابقتی امتحان کی تیاری کرنے والے لاکھوں امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔ ریاستی حکومت اور مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی) نے’مہاراشٹر گروپ سی سروسز مشترکہ ابتدائی امتحان۲۰۲۶ء‘کے تحت ریکارڈ تعداد میں بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔سرکاری طور پر جاری کردہ تصحیح  شدہ نوٹیفکیشن کےمطابق، آسامیوں کی مجموعی تعداد بڑھا کر ۱۶؍ ہزار۷۱۷؍کر دی گئی ہے۔ اس طرح بھرتی کے عمل میںمزید۱۱؍ہزار ۱۰؍نئی اسامیاں شامل کی گئی ہیں۔ اس سے قبل اسامیوں کی تعداد ۵؍ ہزار ۷۰۷؍تھی۔حکومت نے امتحانی نظام میں اصلاحات، سکیوریٹی کو مضبوط بنانے، مکمل شفافیت یقینی بنانے اورامیدواروں کی شکایات دور کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی وی رادھا کمیٹی کی تمام اہم سفارشات بھی قبول کرلی ہیں۔ان اقدامات کے تحت اہل امیدواروں کو بالائی عمر کی حد میں ایک سال کی رعایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ امتحان روایتی آف لائن اور ایم آر  طریقۂ کار کے تحت ہی منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: پانی کی قلت کےسبب اضافی۱۰؍فیصد کٹوتی کا منصوبہ

مختلف سرکاری محکموں میں آسامیوں کی تعداد ۵؍ ہزار ۷۰۷؍ سے بڑھا کر ۱۶؍ ہزار ۷۱۷؍کرنے کا مقصد امیدواروں کے انتخاب کےامکانات میں اضافہ کرنا اور مین امتحان میں شرکت کے لیے مقابلے کی سختی کو کم کرنا ہے۔ اس سلسلےمیں امیدواروں کے انتخاب کا تناسب ایک امیدوار کے مقابلے میں۱۰۰؍سے کم رکھنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK