بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کے پیش نظر حکومت نے دونوں قیمتی دھاتوں کی درآمدی محصولات یعنی امپورٹ ڈیوٹی کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔
EPAPER
Updated: June 12, 2026, 4:05 PM IST | Mumbai
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کے پیش نظر حکومت نے دونوں قیمتی دھاتوں کی درآمدی محصولات یعنی امپورٹ ڈیوٹی کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کے پیش نظر حکومت نے دونوں قیمتی دھاتوں کی درآمدی محصولات یعنی امپورٹ ڈیوٹی کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔درآمدی محصولات کی قیمت وہ قیمت ہے جس کی بنیاد پر ایسی منتخب اشیاء پر درآمدی محصول عائد کیا جاتا ہے جن کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں مسلسل تبدیل ہوتی رہتی ہے۔
سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز کی جانب سے جمعرات کی رات جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سونے کی درآمدی قیمت اب ۱۳۴۳؍ ڈالر فی ۱۰؍ گرام ہوگی۔ اس سے قبل ۲۹؍ مئی کو سونے کی درآمدی قیمت ۱۴۲۳؍ ڈالر فی ۱۰؍ گرام مقرر کی گئی تھی۔ اس طرح اس میں ۸۰؍ ڈالر کی کٹوتی کی گئی ہے۔ چاندی کی درآمدی قیمت ۲۷۶؍ ڈالر گھٹا کر۲۰۹۲؍ ڈالر فی کلوگرام کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل ۲۹؍ مئی کو یہ ۲۳۶۸؍ ڈالر فی کلوگرام طے کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:سابق نشانہ باز جسپال رانا کا انتقال
سونے کی درآمدی قیمت میں یہ مسلسل دوسری اور چاندی میں مسلسل تیسری کٹوتی ہے۔ اس سے قبل۲۹؍ مئی کو بھی دونوں قیمتی دھاتوں کی درآمدی قیمتیں گھٹائی گئی تھیں۔ چاندی میں ۱۹؍ مئی کو بھی کٹوتی کی گئی تھی۔ اس سے قبل ۱۵؍مئی کو دونوں کی درآمدی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:پنجابی گلوکارہ افسانہ خان کی آواز میں جذباتی اتار چڑھاؤ ہے
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر درآمدی قیمت میں ہر پندرہ دن میں تبدیلی کی جاتی ہے، لیکن گزشتہ کچھ عرصے میں قیمتوں میں بھاری اتھل پتھل کے باعث ایک پندواڑے سے کم وقت میں ہی نظر ثانی کی ضرورت پڑ رہی ہے۔