Inquilab Logo Happiest Places to Work

میکسیکو سٹی میں ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے افتتاحی میچ سے قبل امریکی پرچم پر ہوٹنگ

Updated: June 12, 2026, 5:03 PM IST | Mexico City

ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل امریکہ کے پرچم کا استقبال بظاہر بلند آواز میں ہوٹنگ اور نعرے بازی سے کیا گیا۔

Usa Flag.Photo:INN
امریکہ کا پرچم۔ تصویر:آئی این این

میکسیکو سٹی میں جشن کا ماحول اس وقت بدل گیا جب امریکہ کا پرچم میدان میں لایا گیا۔ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل جو میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا، امریکہ کے پرچم کا استقبال بظاہر بلند آواز میں ہوٹنگ اور نعرے بازی سے کیا گیا۔ بڑے مقابلے کے آغاز سے پہلے، اس موسمِ گرما کے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ۴۸؍ ٹیموں کے پرچم میدان میں پریڈ کے ذریعے لائے گئے۔
میدان میں آنے والے آخری تین پرچم شمالی امریکہ کے تین مشترکہ میزبان ممالک امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو  کے تھے۔تاہم، جب امریکہ کا تعارف کروایا گیا اور اس کا پرچم اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر دکھایا گیا تو ماحول میں واضح تبدیلی محسوس کی گئی۔خوشی سے بھرپور نعروں اور تالیوں کی آوازیں اچانک بدل گئیں  اور جب امریکی پرچم کو آگے لایا گیا تو مجمع کی جانب سے بلند آواز میں ہوٹنگ سنائی دی۔

یہ بھی پڑھئے:سابق نشانہ باز جسپال رانا کا انتقال

اس کے بعد توجہ جلد ہی میکسیکو کے پرچم کی جانب منتقل ہو گئی، جس پر دوبارہ پرجوش نعرے اور خوشی کا اظہار کیا گیا، جبکہ تاریخی ازٹیکا اسٹیڈیم میں مشترکہ میزبان کے میچ کا آغاز قریب تھا۔ اس ورلڈ کپ میں مجموعی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل جو میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا، امریکہ کے پرچم کا استقبال بظاہر بلند آواز میں ہوٹنگ اور نعرے بازی سے کیا گیا۔ ۱۰۴؍ میچوں میں سے ۷۸؍ میچ امریکہ کی میزبانی میں کھیلے جائیں گے، جو میکسیکو اور کنیڈا کے مجموعی میچوں سے تقریباً تین گنا زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:پنجابی گلوکارہ افسانہ خان کی آواز میں جذباتی اتار چڑھاؤ ہے


۴۸؍ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کی تیاری کے دوران کئی تنازعات سامنے آئے، جن میں سے اکثر کا تعلق امریکہ اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بتایا گیا۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ امریکہ نے فروری میں ایران پر حملے کیے تھے، جو اس ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں میں شامل ہے۔ میچ کے دوران جب فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کو پہلی بار بڑی اسکرین پر دکھایا گیا تو ان کے لیے اس سے بھی زیادہ بلند آواز میں ہوٹنگ سنائی دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK